وقت کے ساتھ ساتھ اب سیاست بھی بدلتی جارہی ہے جہاں ماضی میں خواتین کو کسی سیاسی پارٹی میں شریک بھی نہیں ہونے دیا جاتا تھا اب وہاں کی نمائندگی ہی خواتین ممبران کے ہاتھ میں ہے۔ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پاکستانی خواتین کے سیاست میں آنےکا نیا رجحان شروع ہوا۔ آج ہم آپ کو ان خواتین سیاستدانوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کے باوجود بھی اپنے گلیمر اور فیشن کو برقرار رکھا۔ حنا ربانی کھر حنا ربانی کھر کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ ان کے اسٹائل سے بولی وڈ اداکارائیں بھی بے حد متاثر ہیں۔ شیری رحمان شیری رحمان پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ہیں ان کے فیشن کے چرچے بھی کافی مشہور ہیں۔ ریحام خان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا شمار بھی دنیا کی خوبصورت ترین خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ حنا پرویز بٹ ایل یو ایم ایس سے گولڈ میڈلسٹ حنا پرویز بٹ کا شمار بھی دنیا کی خوبصورت خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے اس وقت وہ پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے کی سیٹ پر براجمان ہیں۔ ماروی میمن ماروی میمن نہ صرف اپنے ٹاک شوز اور نون لیگ کی سیاستدان کی حیثیت سے مشہور ہیں بلکہ انہیں ان کے اسٹائل کی وجہ سے بھی کافی شہرت حاصل ہے۔ کشمالہ طارق انہیں بھی خوبصورت اور اسٹائلش خواتین سیاستدانوں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔ سمیرا ملک سمیرا ملک بھی پاکستانی سیاست میں اپنے اسٹائل کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ شازیہ مری پی پی رہنما شازیہ مری کو بھی ان کے اسٹائل اور گلیمر کی وجہ سے اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ شرمیلا فاروقی ٹاک شوز میں اپنی پارٹی کا خوبصورتی سے دفاع کرنے والی شرمیلا فاروقی بھی اسٹائلش خواتین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ عائشہ گلالئی گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والی عائشہ گلالئی بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔ علیزے حیدر اقبال پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ترجمان علیزے حیدر اقبال بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ زرتاج گل زرتاج گل بھی پاکستان کی اسٹائلش خواتین سیاستدانوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔ سسی پلیجو سسی پلیجو کو بھی ان کے اسٹائل اور گلیمر کی وجہ سے اس فہرست میں رکھا گیا ہے۔ عالیہ ملک عالیہ ملک پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنما ہیں انہیں بھی اس فہرست میں رکھا گیا ہے۔ مریم نواز شریف آخر میں بات ہوجائے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی۔ ٹوئیٹر پر کافی سرگرم رہنے والی مریم نواز بھی اپنے اسٹائل اور گلیمر کے باعث اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔