Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2017 12:52pm

انڈرٹیکر کھیرے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

انڈرٹیکر نے ریسلنگ کی دنیا میں 27سال تک حریفوں پر اپنی دہشت جمائی رکھی۔

لیکن رِنگ میں مخالفین کو دہشت زدہ کرنے والا یہ پہلوان حقیقی زندگی میں خود ایک معمولی سی چیز سے ڈرتا ہے۔

ڈیڈ مین کے نام سے معروف پہلوان کوکٹے ہوئے کھیرے سے ڈرلگتا تھا۔

طویل عرصے تک  انڈر ٹیکر کے منیجر رہنے والے پال بیئرر نے اپنی موت سے قبل ایک انٹرویو میں اس افواہ کی تصدیق کی تھی۔

بیئرر کا کہنا تھا کہ وہ کھیروں کے سامنے نہیں رہ سکتا تھا۔ میں نے انڈرٹیکر کو پورے ویفل ہاؤس میں قےکرتے دیکھا ہے کیوں کہ اس کی آئس ٹی میں کھیرا تیر رہا تھا۔

بیئرر نے انڈر ٹیکر کی ٹوپی اور دستانوں میں کھیرا چپکاکر ان کے ساتھ کیے جانے والے مذاق کا بھی اعتراف کیا۔

لیکن بیئرر انڈر ٹیکر کے اس ڈر کے متعلق محض قیاس آرائی ہی کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ اس بات کا لینا دینا شاید اس وقت سے ہے جب وہ بچہ تھا۔ میرا خیال ہے اس کی والدہ اُسے زبردستی کھیرا کھلاتی ہوں گی جب یہ نہیں کھاتا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کھیرے سے نفرت کرتا ہے۔

بشکریہ دی سن

Read Comments