Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2017 10:22am

نواز شریف،ان کے بچوں اور کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نیب کو نواز شریف،مریم صفدر ،حسن ،حسین نوازاور کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعے کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مریم صفدر،حسن اورحسین نوازکے خلاف بھی جے آئی ٹی رپورٹ پر ریفرنس نیب کورٹ میں بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ 6ہفتوں کے اندر دائر کیا جائےاور6ماہ کے اندر اندر فیصلہ بھی سنایا جائےجبکہ سپریم کورٹ کا بینچ نیب تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔

عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدنی سے زائد اثثے بنانے پرریفرنس احتساب عدالت بھیجنے کا حکم دیا ۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے خلاف مستقبل میں کوئی محکمانہ کارروائی نہ کرنے اور جعلی دستاویزات بنانے پربھی کارروائی کرنےکا حکم دیا۔

عدالتی حکم میں فیصلے پرعملدرآمد کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کا ایک جج مقرر کرنے کا بھی کہا گیا،فیصلے میں کہا گیا کہ صدرمملکت کوملک میں جمہوری تسلسل کویقینی بنائیں۔

Read Comments