Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2017 11:03am

آئی گلاسز لینس پر پڑنے والے اسکریچز مٹانے کے 5 آسان طریقے

کیا آپ بھی آئی گلاسز کا استعمال کرتے ہیں؟ اگر کرتے ہیں تو آپ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ روزمرہ کی زندگی میں انہیں چھوٹے موٹے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ ان حادثوں کی وجہ سے اکثر ان پر اسکریچز کے نشانات پڑ جاتے ہیں تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ ان گلاسز سے اسکریچز کے نشانات کو مٹادیا جائے تو ذیل میں دیے گئے طریقوں کو آزمائیں یقینا یہ اسکریچز کے نشانات کو غائب کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اور آپ کے گلاسز کو دیرپا چلنے میں مدد فراہم کریں گے۔

فرنیچر اسپرے ویکس

آئی گلاسز سے اسکریچز کے نشانات کو مٹانے کے لئے سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ فرنیچر اسپرے ویکس کو اپنے گلاسز کے لینس پر اسپرے کریں پھر اسے کسی صاف اور خشک کپڑے سے گولائی میں رگڑیں اس طرح آپ کے گلاسز سے اسکریچ کے نشان غائب ہوجائیں گے۔

ٹوتھ پیسٹ

آئی گلاسز سے اسکریچز کے نشانات کو مٹانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لینس پر کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ دونوں اطراف اچھی طرح لگا کر گولائی میں رگڑیں کچھ دیر اس عمل کو کرنے کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور اس پر جو پانی کے قطرے باقی رہ جائیں انہیں خود سوکھنے دیں پھر انہیں لگا کر دیکھیں نشانات بالکل غائب ہوجائیں گے۔

سگریٹ کی راخ

آپ کو اس بات پر یقین نہیں آرہا ہوگا کہ سگریٹ کی راخ سے بھی آئی گلاسز کے اسکریچز کو مٹایا جاسکتا ہے لیکن یقین کریں یہ کام کرتا ہے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ راخ کو گرنے کے بعد ٹھنڈا ہونے کا انتظار کریں جیسے ہی یہ ٹھنڈی ہوجائے اسے لینس پر لگا کر 10 منٹ تک گولائی میں رگڑیں اور پھر اس کو بھی ٹھنڈے پانی سے دھولیں آپ دیکھیں گے کہ نشانات بالکل غائب ہوگئے ہیں۔

پولیشِنگ ویکس

کار ڈیش بورڈ کے لئے استعمال ہونے والا پولیشِنگ ویکس آئی گلاسز سے اسکریچوں کو مٹانے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اس کو کسی خشک اور نرم کپڑے سے لینس پر لگائیں اور پھر کمال دیکھیں۔

سوڈا اور پانی کا مکسچر

اگر آپ کے گلاسز پر اسکریچز کی تعداد کم ہے تو سوڈے اور پانی کا مکسچر بناکر اسے احتیاط سے لینسز پر لگائیں اور گولائی میں رگڑیں پھر کچھ دیر بعد گرم پانی سے دھولیں۔

Read Comments