ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے خوبصورت، حسین اور منفرد نظر آئے جس کے لئے وہ مختلف کریموں کا استعمال اور طرح طرح کے نسخوں پر عمل کرتا ہے۔ تاہم اسے پھر بھی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ مثال کے طور پر آئلی جلد آج کل ایک عام سا مسئلہ بن گئی ہے اگر موازنہ کیا جائے تو ہر دوسرے شخص کی جلد آئلی ہوتی ہے۔ آئلی جلد انسان کی خوبصورتی کو کافی حد تک متاثر کردیتی ہے اور چہرے کی تروتازگی کو تقریبا ختم کردیتی ہے۔ آج ہم اسی بات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آپ کے لئے آئلی اسکن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے چند منفرد اور نایاب ٹوٹکے لائے ہیں جن پر عمل کرکے باآسانی آئلی جلد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ چہرے کو نیم گرم اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھونا گرم پانی کا استعمال چہرے سے نہایت آسانی کے ساتھ اضافی آئل اور دھول مٹی کو ہٹا دیتا ہے۔ آئلی اسکن سے جان چھڑانےکے لئے نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو کر اسے خشک کرلیں اس کے بعد جب یہ خشک ہوجائے تو ٹھنڈا پانی منہ پر مارلیں۔ بہترین نتائج کیلئے اس عمل کو دن میں دو بار روزانہ کریں آپ کو فرق خود محسوس ہونے لگے گا۔ نمک کا پانی اسپرے کریں یہ آئلی اسکن سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سب سے بہترین اور یونیک طریقہ ہے جس کے لئے آپ کو صرف ایک اسپرے بوتل میں ایک چائے کا چمچ نمک پانی میں حل کرکے چہرے پر اسپرے کرنا ہے۔ اس عمل کو دن میں ایک بار روزانہ کریں واضح نتائج آپ کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ ٹونر اور کلینزر یہ بہت ہی اہم بات ہے کہ اپنے چہرے سے اضافی تیل کو دور رکھا جائے۔ لہذا پورے دن کے دوران اس اضافی تیل کو دور کرنے کیلئے فیس ٹیشو یا بلوٹنگ پیپر کا استعمال کریں اور چہرے پر آئل کو جمع نہ ہونے دیں۔ سرکا اور عرقِ گلاب کا مکسچر آئلی اسکن کے لئے ایک زبردست ٹونر کا کام کرتا ہے اس کے علاوہ گرین ٹی اور عرق گلاب کا مکسچر بھی کافی اثر انداز ہوسکتا ہے۔ دودھ سے چہرے پر کلینزنگ کرنے سے بھی اس سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔ اپنے چہرے کو اسکرب کریں دیگر اقسام کی جلد کے مقابلے آئلی جلد اپنی طرف دھول مٹی کو زیادہ متوجہ کرتی ہے۔ بادام اور شہد کا اسکرب اس طرح کی جلد کے لئے سب سے بہترین ہے۔ اس پیسٹ کو بنانے کے لئے تھوڑا سا بادام کا پاؤڈر اور شہد لیں پھر اس کو چہرے پر لگائیں اور یہ بھی آپ کو مثبت نتائج دے سکتا ہے۔ چہرے پر ایلو ویرا کا اسکرب لگائیں اس طرح کی جلد کے لئے ایک اور بہترین اسکرب ایلوویرا کا ثابت ہوسکتا ہے ایلو ویرا اضافی تیل کو چہرے سے ہٹانے کے لئے بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ ایلوویرا کے جیل کو روز کچھ منٹ تک اپنے چہرے پر مساج کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں آپ اس بات کو نوٹ کریں گے کہ تیل واقعی میں کم ہوگیا ہے۔ اسکربنگ کے بعد فیس پیک لگانا اسکربنگ سے چہرے پر پورس کھل جاتے ہیں تو یہ بات بھی انتہائی ضروری ہے کہ ان پورس کو ایک فیس پیک کے ذریعے بند کیا جائے۔ یہ فیس پیک گھر پر ہی بیسن اور بٹر ملک سے بنایا جاسکتا ہے۔ اس پیسٹ کو اتنا گاڑھا بنائیں کہ لگانے سے یہ آپ کے چہرے اور گردن کو ڈھانپ لے۔ جس کے بعد اس کو 10 سے 15 منٹ تک لگا کر رکھیں اور پھر دھو لیں یہ پیک آپ کی جلد سے اضافی آئل کو جڑ سے ختم کر دے گا۔ نوٹ: یہ آرٹیکل محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔ بشکریہ: بولی وڈ شادیز