کچن گھر کا اہم حصہ ہوتا ہے اور اس اہم حصے میں کام کرنے والی خواتین یقینا ہر کام میں ماہر ہوتی ہیں، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے لئے مشکل کا باعث بنتی ہیں ان مسئلوں کو حل ہر ایک کے بس کی بات نہیں، آج ہم آپ کو کچن کےحوالے سے چند ایسے آزمودہ ٹرکس بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ ان مسائل کو منٹوں میں حل کر سکیں گے اور مشکلوں سے بچ سکیں گے اس کے علاوہ وقت کی بچت بھی کر سکیں گے۔
کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کا طریقہ
کریلہ وہ سبزی ہے جو کھانے میں بیحد لزیز ہے لیکن اس کی کڑواہٹ سے لوگ دور بھاگتے ہیں، کڑوے کریلے کھانے کا مزہ خراب کر سیتے ہیں ، کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کا یہ آزمودہ طریقہ ہے۔ کریلوں کو چھیل کر بیج نکال دیں اور کاٹ لیں اب اِن پر نمک لگا کر آدھا گھنٹہ کےلئے چھوڑ دیں اور پھر اِن کو ہاتھ سے مسلیں کہ سارا پانی نکل جائے۔ اب کریلوں کو دھو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کےلئے دھوپ میں رکھ دیں۔ کریلوں کی ساری کڑواہٹ دور ہو جائے گی۔
گوشت کو جلدی گلانا
خربوزے کے چھلکے دھوپ میں سُکھا کر پیسں کے رکھ لیں۔ جب گوشت گلانا ہو تو دو تین چٹکی باریک سفوف گوشت میں ڈال دیں، گل جائے گوشت جلدی گا۔اگر خربوزے کے پیسے ہوئے چھلکے نہ ہوں تو گوشت کو بھونتے وقت خشک لہسن کے درمیان والی لکڑی گوشت میں ڈال دیں تو گوشت جلدی گل جائے گا۔
مٹر کے دانے کس طرح فریز کریں
مٹر کے دانے نکال کر دھو لیں اور اچھی طرح خشک کر لیں اب اِن کو کسی پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر فریز کر دیں اور جب پکانے ہوں جتنی ضرورت ہو نکال کر پکا لیں اور باقی واپس فریزر میں رکھ دیں۔ اِس طرح فریز کرنے سے مٹروں کا ذائقہ بھی نہیں بدلتا اور نا ہی رنگ خراب ہوتا ہے۔
کچن کیبنٹ سے کیڑے ختم کرنا