Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2017 04:55am

کیلے کا سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور حصہ کونسا ہے؟

کیلے سب کو پسند ہوتے ہیں۔ کچھ کو ان کا ذائقہ پسند ہوتا ہے، کچھ لوگ اس سے متاثر ہوکر ہئیر اسٹائل بناتے ہیں تو کچھ لوگ صرف اسے اس کے رنگ کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

لیکن کیلے کی ایک چیز ایسی ہے جو لوگ کھانا پسند نہیں کرتے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کیلے کا چھلکا جب اتارا جاتا ہے اس کے نیچے ریشے نما چیز ہوتی ہے، جسے ہم ہٹا دیتے ہیں۔

یہ فلوئم بنڈلز کہلاتے ہیں۔ جو صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ فلوئم ایک کمپلیکس ٹشو ہوتا ہے جو پودے تک غذا اور پانی پہنچاتا ہے۔ جس سے پودے کو درکار غذا، نیوٹرینٹس، منرلز اور پانی حاصل ہوتا ہے۔

اس لئے اسے اتار کر پھینکنے کے بجائے اسے کھا لیں، یہ آپ کو تمام ممکنہ غذائیت فراہم کرے گا۔

بشکریہ MSN.COM

Read Comments