Aaj Logo

شائع 30 جون 2017 05:15am

صفائی کے چند حیران کن طریقے

گھر کی صفائی کے بارے میں اکثر لوگ بہت زیادہ  فکر مند ہوتے ہیں، کچھ لوگوں کو صفائی کا خبط ہوتا ہے اور وہ گھر کے کونے کونے کو چمکانے کے لئے ہر وقت مگن رہتے ہیں، آج ہم آپ کو گھر کی صفائی کے چند ایسے آزمودہ طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے گھر کو چند منٹوں میں صاف ستھرا کر سکیں گے اور اس سے نہ صرف آپ کا وقت بچے کا بلکہ گھر طویل مدت تک چمکتا دمکتا رہے گا۔

اگر آپ اپنے موبائل یا ٹیبلٹ پر ضدی انگلیوں کے نشانات مٹانا چاہتے ہیں تو اس ربر کا استعمال کریں یہ ضدی سے ضدی داغ بھی منٹوں میں صاف کر سکتا ہے۔ اسے کسی بھی قسم کی جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں انگلیوں کے ضدی داغ موجود ہوں۔

آپ نے اکثر محسوس کیا ہو گا کہ نہاتے وقت واش روم کے شییشے پر پانی نظر آنے لگتا ہے، اگر آپ تھوڑا سی شیونگ کریم شیشے پر لگائیں تو اس طرح آپ کا شیشہ بلکل صاف رہے گا۔

ڈش واشر کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے سرکہ اور بیکنگ سوڈا سے صاف کریں ایسا کرنے سے تمام تر ضدی داغ ڈش واشر سے غائب ہو جائیں گے اور ایک دم نیا لگے گا۔

کافی کے داغ کپ سے صاف کرنے کے لئے بھی بیکنگ سوڈا کا استعمال بیحد فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

لکڑی کے فرنیچر پر گلاس یا کپ کے ضدی داغ صاف کرنے کے لئے ہئیر ڈرائر کا استعمال فائدے مند ثابت ہوتا ہے ان داگوں پر ہئیر ڈرائیر کریں اور پھر اسے کسی تیل کی مدد سے صاف کر لیں ایسا کرنے سے وہ جگہ بلکل صاف ہو جائے گی۔

چائے کی چھنی صاف کرنے کے لئے آپ اسے ایک گھنٹے کے لئے سٹرک ایسڈ میں بھگو کر رکھیں ایسا کرنے سے چائے کی چھنی سے تمام تر ضدی داغ صاف ہو جائیں گے۔

اگر آپ کر برش کے آخری سروں پر ضدی داغ موجود ہیں تو انہیں صاف کرنے کے لئے ہائیڈوجن پیرا آکسائڈ کی مدد سے ان تمام داغوں کو ختم کر سکتے ہیں۔

اپنے سنگ (بیسن) سے پیلاہٹ ختم کرنے کے لئے آپ کینو کے چھلکوں کو اتار لیں اور انہیں کیس جار میں محفوظ کر لیں اور اس میں سرکہ شامل کر لیں اور اسے کچھ ہفتوں تک رکھ دیں اور اس مکچسر کو ان تمام جگہوں پر استعمال کریں جنہیں صاف کرنا بیحد مشکل ہے، اس مکسچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سرکہ کی تیز خوشبو کے بجائے لیموں کی تازہ خوشبو آئے کہ جس سے آپ تازگی محسوس کریں گے۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ

Read Comments