Aaj Logo

شائع 19 جون 2017 12:50pm

دنیا کی غلیظ ترین بدبو کس چیز سے آتی ہے؟

سائنسدان اس بات پر متفق ہیں کہ دنیا کی سخت ترین بدبو مردہ سمندری کچھوے کے سڑتے ہوئے جسم سے آتی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے مزید بتایا ہے کہ کچھوے کے سڑتے جسم سے اٹھنے والی بدبو کے بعد فہرست میں مردہ مینڈک کے گلتے جسم سے آنے والی بدبو، نیولے کے جسم کی غدودوں کی بدبو اور گدھ کی قے سے اٹھنے والی سڑاندپہلے نمبروں پر آتی ہیں۔

سائنسدانوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باہم گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ فہرست پر اتفاق کیا ہے۔ سائنسدان ڈیوڈ سٹین پہلی ٹویٹ میں کہا کہ فیلڈ ریسرچ کرتے ہوئے مختلف چیزوں کی بدبو سے ہمارا واسطہ پڑتا رہتا ہے۔جس سے ہم نے یہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دنیا میں سب سے تیز بدبو سمندری کچھوے کے مردہ جسم سے آتی ہے۔

 جواب میں باقی کئی سائنسدانوں نے بھی ڈیوڈ سٹین کی بات سے اتفاق کیا اور اس کے بعد مذکورہ سخت ترین بدبوﺅں کے بارے میں بتایا۔

بشکریہ ڈیلی میل

Read Comments