Aaj Logo

شائع 17 جون 2017 01:50pm

کین اور بوتل میں موجود کولا ڈرنکس کا ذائقہ مختلف کیوں ہوتا ہے؟

آپ نے اگر غور کیا ہوتو تو کولا ڈرنکس کا ذائقہ کین اور بوتل میں مختلف ہوتا ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہے؟ ایسا کین اور بوتل کو بنائے جانے والے میٹیریل کی وجہ سے ذائقہ مختلف ہوتا ہے۔

یہ کوئی وہم نہیں بلکہ حقیقت میں ان دونوں کے ذائقے میں فرق ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کولا بنانے والی کمپنیاں ایلمونیم کین اور پلاسٹک بوتلوں میں ایک جتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار ملاتی ہیں لیکن پلاسٹک کی بوتلوں میں پولی تھائلین ٹرفیٹلیٹ کی مقدار ہونے کی وجہ سے ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ حل ہوجاتی ہے جس سے ان کا ذائقہ تبدیل محسوس ہوتا ہے۔

پلاسٹک کی بوتلوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ زیادہ نکلتی ہے جبکہ کین میں ایسا نہیں ہوتا جس سے ذائقہ میں فرق آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمپنیاں پلاسٹک اور کین میں ایک ہی قسم کا فارمولا استعمال کرتی ہیں. لیکن صرف کین اور بوتل کو بنائے جانے والے میٹیریل کی وجہ سے ذائقہ مختلف محسوس ہوتا ہے۔

ہفنگٹن پوسٹ نے اس سلسلے میں ایک سروے بھی کروایا اور دیکھا کہ لوگ بآسانی کین اور پلاسٹک کی بوتل کے ذائقے میں فرق محسوس کرسکتے ہیں۔ کپ میں پی جانے والی کوک کی نسبت کین والی کوک زیادہ مزیدار تھی.

ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق کوک کو ٹھنڈا کرکے پینے میں زیادہ مزہ آتا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ اگر سوڈا گرم ہوجائے تو اس میں موجود گیس اوپر چلی جاتی ہے جس سے اس کا ذائقہ تبدیل محسوس ہوتا ہے لہذا جب بھی بوتل پئیں تو اسے ٹھنڈا کرلیں۔

بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ

Read Comments