Aaj Logo

شائع 16 جون 2017 05:49am

کونسا جانور کس رفتار سے بھاگ سکتا ہے؟

قدرت نے اس دنیا میں ایسے بے شمار معجزات تخلیق دیئے ہیں جن کو سمجھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ آج ہم انہی قدرت کے معجزوں اور کرشموں میں تخلیق شدہ جانوروں کے بارے میں ذکر کریں گے۔

 جانوروں میں شیر، چیتا، ہرن اور پرندوں میں باز اور شاہین کو بہت تیز رفتار مانا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے یہ دنیا کے تیز ترین جانور یا پرندے نہیں بلکہ آج ہم آپ کو ایسے جانوروں کی رفتار کے بارے میں بتائیں گے جو ان سے کہیں زیادہ بھی ہے اور حیران کن بھی۔

٭ایک شیر کی رفتار زیادہ سے زیادہ 50 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

٭ہرن کی رفتار بامشکل 55 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

٭ایک شتر مرغ، سوورڈ فش اور ہمنگ برڈ کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 میل فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔

٭سیل فش 68 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جاسکتی ہے۔

\

٭چیتے کو دنیا کا تیز ترین جانور سمجھا جاتا ہے لیکن نہیں وہ بھی 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ نہیں بھاگ سکتا۔

٭بلیک مارلن، گرائی فیلکن اور الباٹروس 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتے ہیں۔

٭بڑے بڑے پروں والا پرندہ ہنس 88 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔

٭جبکہ کیڑوں میں تیز ترین رفتار ہورس فلائی کی ہوتی ہے جو 90 میل فی گھنٹہ کی نہایت تیز رفتار سے اڑ سکتا ہے۔

٭ایک کبوتر 92 جبکہ فریگیٹ برڈ 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتے ہیں۔

٭میکسیکو کی بغیر دم والی چمگادڑ 99 میل فی گھنٹہ کی رفتار آسانی سے حاصل کرلیتی ہے۔

٭ہوبی اور سوِفٹ یہ دونوں پرندے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتے ہیں۔

٭لیکن ایک گولڈن عقاب آسانی سے اسی رفتار کو دگنا کر سکتا ہے اور 200 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار حاصل کرسکتا ہے آپ کے خیال میں یہ دنیا کا سب سے تیز ترین جانور یا پرندہ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے۔

٭پیرگرائین فالکن اب تک کا تیز ترین جانور یا پرندہ ہے جو شکار کرتے ہوئے ڈائیو کے دوران 242 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار حاصل کر لیتا ہے جو بہت ہی تیز ہے۔

صرف یاد دہانی کے لئے آپ سے یہ بات شیئر کی جا رہی ہے کہ اس دنیا کا تیز ترین انسان یوسیسن بولٹ زیادہ سے زیادہ 28 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔

Thanks to Tech Insider

Read Comments