ہماری پر تعش طرز زندگی نے ہمارے لیے دوا کا استعمال نہایت آسان بنا دیا ہے۔ جس کے سبب چھوٹی سی چھوٹی تکلیف کو دُور کرنے کیلئے بھی ہم اب دواؤں کا استعمال کرتے ہیں۔
ہم آپ کو بتاتےہیں ہمارے کچن میں موجود ایسی کچھ قدرتی چیزوں کے بارے میں جو ہمارے بہت سے مسائل حل کرسکتی ہیں۔ ان میں سے چند ملاحظہ ہوں
کافی
کیفین کی متحمل کافی آپ کی تکلیف کے احساس ، پٹھوں کے درد اور سردردکو کم کردیتی ہے۔
تتیا مرچ
اس مرچ میں کاپسیسن نامی ایک جز و موجود ہوتا ہے جو درد کش کریموں میں بھی ہوتا ہے جو تکلیف کا سبب بننے والے کیمیکل کا خاتمہ کرتاہے۔
سادہ دہی
دہی سوزش اور درد کی علامات کو ختم کرنے کیلئے جانی جاتی ہے۔ اس میں موجود صحت مند بیکٹیریا ہاضمے میں آسانی کرتا ہے اور پیٹ کے درد میں راحت بخشنےمیں مدد دیتا ہے۔
نمک
اپنے نہانے کے پانی میں 10سے 15چائے کے چمچ(ایک کپ)نمک ملائیں اور خود کو 15 منٹ تک اس پانی میں رکھیں۔ یہ نمکین پانی جسم کے خلیوں کو خشک کرنے میں مدد دیتا ہے اور سوزش اور تکلیف میں کمی آتی ہے۔
پودینہ
پودینہ پٹھوں کی تکلیف، دانت کے درد اور سر کے دردجیسی مختلف تکالیف سے راحت دینے کیلئے پہچانا جاتا ہے۔ یہ ہاضمے اور معدے کی تکالیف کیلئے بھی آسانیاں پیدا کرتا ہے۔
ادرک
انسداد سوزش خصوصیات رکھنے والی ادرک آرتھرائٹس، معدے کی تکلیف، سینے کی تکلیف اور پٹھو ں کی سوجن سے راحت دِلانے میں مدد دیتی ہے۔
ہلدی
انسداد سوزش خصوصیات رکھنے والی ہلدی جوڑوں اور پٹھو ں کی تکلیف اور سوجن کم کرنے میں کارگر ثابت ہوتی ہے۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا