Aaj Logo

شائع 23 مئ 2017 11:08am

معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا بیٹے کی ماں بن گئیں

ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے"دیا اور باتی ہم"کی مرکزی اداکارہ دیپیکا سنگھ کے  گھر 20 مئی 2017 کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے،ان کے شوہر  روہت راج گوئیل نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ بے انتہا خوش ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  ڈرامہ سیریل"دیا اور باتی ہم"سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ دیپیکا  سنگھ  بیٹے کی ماں بن گئی ہیں ،ان کے شوہر نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ان کی اہلیہ اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

روہت کا کہنا تھا کہ  وہ باپ بننے پر بے انتہا خوشی محسوس کررہے ہیں  ،انہوں نے اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا  بہت مضبوط خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ  دیپیکا نے  "دیا اور باتی ہم" کے ہدایت کار  روہت راج گوئیل سے 2014 میں شادی کی تھی ،رواں ماہ کی 2 تاریخ کو شادی کی سالگرہ کے موقع پر   انہوں نے اپنی اور  روہت کی تصاویر  انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "تم میرے خوابوں کی اڑان ہو،شادی کی سالگرہ مبارک ہو"۔

دیپیکا نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ" آپ سب کی بے حد شکر گزار ہوں مجھے اپنی زندگی کے اس مرحلے پر  آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت تھی"۔

خیال رہے کہ  ڈرامہ سیریل" دیا اور باتی ہم  سیزن ون"اپنے اختتام کوپہنچ چکا ہے  جبکہ اس کا دوسرا سیزن  بھارتی نجی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔

Read Comments