اگر آپ کے پاس کتا یا بلی ہے تو آپ جانتے ہوں گے کہ جب وہ سوتے ہیں تو عجیب قسم کی آوازیں نکالتے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے کسی چیز کا پیچھا کر رہے ہوں۔ اب تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا آخر انہیں خواب میں دکھتا کیا ہے۔
لیکن اب ہارورڈ کے ایک ماہر نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان خواب مں وہی کچھ محسوس کرتا ہے جو اس کے دن بھر کی مصروفیات ہوتی ہیں۔ اسی طرح کتے اور بلیاں بھی انسانوں سے الگ نہیں ہیں۔ کیونکہ کتے اپنے مالک سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں اسی لئے وہ خواب میں اپنے مالک کو دیکھتے ہیں۔ اس کی خوشبو محسوس کرتے ہیں اور مالک کو تنگ کرتے یا خوش کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
بشکریہ Twentytwowords.com