Aaj Logo

شائع 25 اپريل 2017 03:52pm

بیک وقت آلو اور ٹماٹر پیدا کرنے والا انوکھا پودا

تصور کریں ایک ایسا پودا جو آپ کو فرنچ فرائز کے ساتھ کیچپ بھی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو؟ جی ہاں ایسا پودا موجود ہے جس میں آلو اور ٹمامٹر ایک ساتھ اگتے ہیں۔

ٹیریٹورئیل سیڈ کمپنی نے ایک ایسے پودے کی تخلیق کی ہے جس کی جڑوں میں آلو اور شاخوں پر ٹماٹر اگتے ہیں۔ کمپنی نے اسے 'ٹوم ٹاٹو' کا نام دیا ہے۔

کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پودا گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے اور زمین پر بھی۔ یہ پودا 100 فیصد قدرتی ہے اور اسے کسی بھی جینیاتی عمل سے نہیں بنایا گیا۔ اس میں پیدا ہونے والے آلو اور ٹماٹروں کا ذائقہ بھی قدرتی ہے۔

کمپنی نے امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں اس کی برآمد شروع کر دی ہے۔

https://youtu.be/I4Ky1cyTuzk

بشکریہ بزنس انسائیڈر

Read Comments