Aaj News

جمعرات, ستمبر 26, 2024  
21 Rabi ul Awal 1446  

بولی وڈ کی 5 پراسرار اموات

شائع 22 اپريل 2017 02:49pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مدھو بالا

مغل اعظم میں انار کلی کا عظیم کردار نبھانے والی مدھو بالا کی موت تنہائی میں ہوئی۔ آخری ایام میں ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ تھا۔

مینا کماری

ٹریجیڈی کوئین مینا کماری 40برس کی عمر میں جگر کی بیماری کے سبب انتقال کر گئیں۔

منموہن دیسائی

منموہن دیسائی کی موت نے بھی کافی تشویش پھیلائی۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی بعد کی فلموں کی ناکامی ان کی موت کا سبب بنیں۔ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے پیٹ کا درد ان کے چھت سے گِر کےجاں بحق ہونے کا سبب بنا۔

پریا راج ونش

سال 2000میں پریا کی موت اس فہرست میں سب سے زیادہ سنسنی خیز ہے۔ شروع میں تو ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیالیکن بعد میں معلوم ہواکہ ان کو ان کے فوت شدہ شوہر چیتن آنند کے بچوں اور 2 اور لوگوں نےقتل  کیا۔

پروین بابی

بولی وڈ انڈسٹری میں اپنے وقت کی گلیمرس اداکارہ پروین بابی کی موت کافی افسوس ناک ہوئی۔ 20جنوری 2005 کو پروین اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں پائیں گئیں۔ ان کے تنہا رہنے کے سبب یہ آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ انہوں نے خود کشی کی یا انہیں  طبعی موت واقع ہوئی۔

Mensxp.comبشکریہ