Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بپاشا باسو نے شادی کیلئے کرن سنگھ گروور کا ہی انتخاب کیوں کیا؟

شائع 21 اپريل 2017 07:54am

bipasha1

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ بپاشا باسو  اور کرن سنگھ گروور کی شادی کو رواں ماہ ایک برس مکمل ہوجائے گا،اس موقع پر بپاشا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "شادی اس وقت بہت خوبصورت ہوجاتی ہے جب  وہ آپ کے سب سے بہترین دوست کے ساتھ ہو"۔

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور  گزشتہ برس 30 اپریل 2016 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ،انہوں نے اپنی شادی کی  خوبصورت تصویر  مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہےاور پیغام لکھا ہے کہ " ہماری شادی کو ایک سال   مکمل ہونے والا ہے ،یہ بندھن اس وقت بہت خوبصورت ہوجاتا ہے جب آپ اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کرتے ہیں ،میں تمہیں بہت یاد کررہی ہوں کرن سنگھ گروور ،اور تمہارے واپس آنے کے دن گن رہی ہوں "۔

واضح رہے کہ یہ جوڑی ایک ساتھ 2015 میں  ہارر فلم "الون"میں نظر آئی تھی   فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے اور یہ دوستی اتنی  گہری ہوگئی کہ  دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

کرن  اور بپاشا کافی عرصے سے کسی بھی فلم میں نظر نہیں آرہے لیکن اب اطلاعات ہیں کہ  کرن فلم "دیو"میں نظر آئیں گے فلم کی کہانی میاں بیوی   کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں بیوی حد سے زیادہ مذہبی ہوتی ہے لیکن اس کا شوہر ان باتوں کی زیادہ پرواہ نہیں کرتا،جبکہ بپاشا فی الحال کسی بھی فلم میں کام نہیں کررہیں۔

thanks to:india-forums