Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسانی دماغ کے بارے میں 9 دلچسپ حقائق

شائع 20 اپريل 2017 12:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

انسانی دماغ قدرت کا ایک کرشمہ ہے، یہ ہمارے جسم کو چلانے اور قابو کرنے ک ذریعہ ہے۔ اسی لئے اسے ہیومن سی پی یو کا نام بھی دیا گیا ہے۔ انسانی دماغ کے بارے میں مزید حقائق درج ذیل ہیں۔

٭ ہمارا دماغ پنیر کی مانند ملائم ہوتا ہے۔

٭ اس کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

٭  یہ 2.5 پیٹا بائٹ کی معلومات یا 30 لاکھ گھنٹے کی کوئی بھی فلم اپنے اندر محفوظ کر سکتا ہے۔

٭ اس پر موجود سلوٹ نما پیٹرن عمل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

٭ ہمارے آدھے جینز دماغی تنظیم کے ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ باقی آدھے  جسم کے ماندہ 98 فیصد حصے کو واضح کرتے ہیں۔

٭ ایک اوسط انسانی دماغ 3 پاؤنڈ یعنی تقریباً دیڑھ  کلو گرام وزن رکھتا ہے جو اسے تیسرا سب سے بڑا عضو بناتا ہے۔

٭ گذشتہ پانچ ہزار سال میں دماغ کا اوسطاً 10 فیصد ہی گھٹا ہے۔

٭ ایک اوسط دماغ ہمارے خون اور آکسیجن کا 20 فیصد استعمال کرتا ہے۔

٭ ہمارا دماغ چالیس سال کی عمر تک ارتقاء میں رہتا ہے۔

بشکریہ ٹیک انسائیڈر