بھارت نے کلبھوشن سے متعلق معلومات مانگ لیں
نئی دہلی : پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنرکی بھارتی وزارت خارجہ میں طلبی ہوئی ،بھارتی حکومت نے کلبھوشن کے حوالے سے معلومات مانگ لیں، امکان ہے کہ سزا کے خلاف اپیل کرنے کیلئے معلومات مانگی گئیں۔
پہلے بھارتی سورماوں نے بڑھک مارتے ہوئے بلند و بانگ دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ کلبھوشن کی رہائی کیلئے آخری حد تک جایا جائے گا۔ لیکن اب غالب امکان ہے کہ بھارت کلبھوشن کی پھانسی کیخلاف اپیل کرسکتا ہے تاکہ اس حوالے سے مزید وقت حاصل کیا جاسکے۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو پاکستان میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کا الزام ہے اور اسکو فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.