Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

املی کے  7 غیر یقینی فوائد

شائع 18 اپريل 2017 10:47am

amli1

املی  بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی بہت پسند ہوتی ہے ، لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں  لیکن املی ذائقے میں جتنی مزیدار ہوتی ہے اس کہیں زیادہ اپنے اندر طبی فوائد رکھتی ہے۔

املی  میں وٹامن سی ،ای اور بی ،کیلشئم ،فاسفورس،آئرن ،پوٹاشئم اور فائبر موجود ہوتے ہیں  ،املی میں موجود یہ غذائی اجزاء   صحت بخش  ہوتے ہیں جو انسان کو مختلف بیماریوں سے  بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

املی باآسانی ہر جگہ دستیاب ہوتی ہے  ،جبکہ  اسے ہر کوئی خرید سکتا ہے ،زیادہ مہنگی بھی نہیں ہوتی ،یہاں املی کے چند فوائد پیش کیے جارہے ہیں جن کے بارے میں یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

٭املی نظام انہظام  کو بہتر بناتی ہے ،اس کا استعمال آپ کے معدے کیلئے بہت اچھا اور فائدے مند ہوتا ہے  ،اس کے علاوہ یہ معدے کو دیگر مسائل سے بچاکر   امیونٹی بھی بڑھاتی ہے۔

٭املی نہ صرف معدے کیلئے بلکہ دل کیلئے بھی بہترین ہوتی ہے ،ایک تحقیق کے مطابق املی   بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ  کولیسٹرول کو معتدل کرتی ہے۔

٭املی میں موجود آئرن   خون کے بہاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے  ،اس کے علاوہ  جسمانی اعضاء میں آ کسیجن    کو پہنچانے کاکام بخوبی کرتی ہے ۔

٭املی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس  وٹامن فیملی کا  بہت اہم حصہ ہے  ،یہ  اعصابی نظام کو  بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے ،جس سے آپ بہتر  اور آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

٭املی کے فوائد  ابھی ختم نہیں ہوئے بلکہ یہ  لوگوں خاص کر خواتین  کی سب سے بڑی شکایت یعنی وزن کی زیادتی  کیلئے بھی مفید ہے ،املی وزن کم کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہے ،املی میں موجود ہائیڈرو  سِٹرک ایسیڈ (ایچ سی اے)جسم میں ایسے انزائم پیدا کرتے ہیں   جو  وزن  کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

٭املی شوگر کنٹرول کرنے میں بھی  بہت مدد کرتی ہے ،اکثر ایسا ہوتا ہے کہ  کاربوہائیڈریٹ  جسم میں جاکر   چینی اور چربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں ،جو شوگر کے مریضوں کیلئے نہایت خطرناک ہوتا ہے کیونکہ  اس سے گلوکوز کا لیول کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے ،لہٰذا املی   کاربوہا ئیڈریٹ کو   کنٹرول کرتی ہے جس سے شوگر لیول  بھی نہیں بڑھتا۔

٭املی امیونٹی سسٹم (قوت مدافعت ) کو بڑھاتی ہے جو جوڑوں میں درد   اور مختلف بیماریوں سے انسان کو بچاتا ہے اس کے علاوہ املی آنکھوں   کی حفاظت کیلئے بھی بہت ضروری ہے ،یہ آنکھوں کو سرخ ہونے سے بچاتی ہے۔

نوٹ: اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں،شکریہ

Thanks to: organicfacts.net