آج کی ریسیپی: مزیدار دہی بڑے
اجزاء
مونگ کی دال: ایک کپ بھیگی ہوئی
ماش کی دال: ایک کپ بھیگی ہوئی
پیاز: ایک عدد:بلینڈ کی ہوئی
نمک: حسبِ ضرورت
میٹھا سوڈا: آدھا چائے کا چمچ
ادرک: ایک چائے کا چاچ
ہری مرچ: حسبِ ضرورت
پانی: ایک کپ نیم گرم
دہی: ایک کلو
چاٹ مصالحہ: حسبِ ضرورت
ترکیب
بلینڈر میں ماش کی دال،مونگ کی دال،پیاز،نمک،میٹھا سوڈا،ادرک،ہری مرچ اور تھوڑا پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔پھر اس کو ایک پیالے میں نکال دیں۔اب اس کو تلنے لے لئے فرائی پین میں تیل ڈال کر پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں۔پھر دہی میں نمک ڈال کر پھیٹ لیں۔اب ایک پیالے میں نیم گرم پانی اور ایک سے دو کھانے کے چمچ دہی ڈال دیں۔تیار دہی بڑوں کو اس میں ڈپ کر لیں،پھر ان کو نکال کر دہی میں ڈال دیں۔اب اس کے اوپر چاٹ مصالحہ ڈال دیں اور میٹھی اور ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
Comments are closed on this story.