Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دماغ تیز کرنے والی 5 غذائیں

شائع 14 اپريل 2017 05:56am

MEMORY-PIC

یہ کہاوت درست ہے کہ آپ جیسا کھاتے ہیں ویسے نظر آتے ہیں،اگر آپ ان چیزوں کو اپنی غذاء میں شامل کریں گے تو آپ کا دماغ تیز ہو جائے گا اور آپ اس تبدیلی سے حیران رہ جائیں گے۔

بلوبیری

بلوبیری بظاہر تو بہت چھوٹی ہوتی ہے،لیکن اس کی خصوصیات بےشمار ہیں دماغی صحت کے لئے بلوبیری بہت مفید ہے۔یہ ہماری یاداشت کو بہتر کرتی ہے، ٹینشن اور دماغی تھکن سے بچاتی ہے۔ ایک ریسیرچ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وہ لوگ جنھوں نے سولہ ہفتے تک روزانہ بلوبیری کا استعمال کیا ان کی یاداشت، اور دماغی کارکردگی تیز  ترین ہو گئی۔

کوفی

کوفی بھی دماغ کی کارکردگی کو تیز کرتی ہے کیونکہ اس کر اندر کیفین موجود ہوتا ہے جو کہ دماغ کو چست کر دیتا ہے اور آپ تروتازہ محسوس کتنے لگتے ہیں، اسی لئے اکثر لوگ امتحان دینے سے پہلے کوفی کا استعمال کرتے ہیں تا کہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایجنگ کی ریسیرچ میں یہ بتایا گیا کہ وہ لوگ جو کوفی کا استعمال کرتے ہیں ان کا دماغ زیادہ فعال رہتا ہے،ساتھ ہی یہ سر کے درد میں بھی آرام دیتی ہے۔ لیکن کوفی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے،اسی لئے اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال سے اجتناب کریں۔

خشک میوہ جات

میوہ جات، وٹامن ای کا بہترین ذریعہ ہیں۔نہ صرف ہمارے دماغ کو بلکہ جسم کو بھی وٹامن  ای کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔وٹامن ای، انڈے،سبزیوں،اور تمام ڈرائی فروٹ میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ خشک میوہ جات کو اپنی غذاء میں شامل کرنے سے ہمارا دماغ تیز ہو جاتا ہے اوریہ دل کی بیماریوں کو بھی دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ایواکاڈو

ایواکاڈو بےشمار خصوصیات کا مالک ہے،اس میں پوٹاشیم، فائبر اور دوسرے فائدے مند اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ خون کی روآنی میں مدد کرتے ہیں،خاص طور پر دماغ تک کون کی رسائی کو آسان بناتے ہیں۔ ایواکاڈو بلڈپریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ لیونکہ ہائی بلدپریشر دماغ  کے لئے انتہائی خطرناک ہے اس سے دماغ پر برا اثر پڑتا ہےاور ساتھ ہی یہ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

اناج

گندم،گیہوں، جو،چاول اور دوسرے اناج ہماری صحت کے لئے بہت فائدےمند ہیں۔ان تمام چیزوں کا استعمال خون کی روانی کو تیز کرتا ہے کیونکہ ان تمام چیزوں مین فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دماغ کو فعال رہنے اور تیز کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ان تمام غذاؤں کا استعمال آپ کی دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے اور آپ کی کارکردگی پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات کے لئے ہے،اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔