Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنجا ہونے کاواحد اور زبردست فائدہ

شائع 13 اپريل 2017 03:17pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

امریکی سائنسدان البرٹ ای میسنس کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق خواتین کو گنجے مرد زیادہ وجیح اور پر اعتماد لگتے ہیں۔

ویب سائٹ 'انڈی 100'  کی رپورٹ کے مطابق البرٹ اور ان کی ٹیم نے تین مختلف تحقیقات کے دوران نوجوان خواتین کو گھنے بالوں والے، نیم گنجے اور مکمل گنجے مردوں کی تصاویر دکھائیں۔ یہ ایک ہی گروپ کی تصاویر تھیں، جنہیں ایڈیٹنگ کی مدد سے نیم گنجا اور مکمل گنجا کرکے دکھایا گیا تھا۔

البرٹ کا کہنا ہے کہ خواتین نے گنجے مردوں کو بہادر، پراعتماد، طاقتور، دراز قد اور زیادہ مردانہ وجاہت والے قرار دیا۔ انہی مردوں کی بالوںوالی تصاویرخواتین کو پسند نہ آئیں۔

بشکریہ indy100.com