Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بیوٹی پروڈکٹس خواتین میں بانجھ پن کا باعث بن سکتے ہیں

شائع 13 اپريل 2017 02:14pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہنیل پالش، اینٹی بیکٹیرئیل صابن، اینٹی ایجنگ کریمیں اور دیگر بیوٹی کاسمیٹکس میں مضر صحت کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو خواتین میں بانجھ پن کا باعث بن سکتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ بیوٹی پروڈکٹس خواتین کے ہارمونز اور تولیدی نظام پر پیچیدہ اثرات کا سبب بنتے ہیں۔

ڈاکٹر ساگاریکا اگروال نے بتایا کہ ان شیاء میں کئی ایسے کیمیکلز پائے گئے ہیں جو اندرونی غدود کی ریزش کو برباد کرنے، بیضہ دانی کے خلاف معمول کام کرنے، اسقاط حمل اور بانجھ پن کا سبب بنتے ہیں۔ اینٹی بیکٹیرئیل صابن کا استعمال حاملہ ہونے کے مواقع کو بھی گھٹا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیل پالش میں مختلف کیمیکلز کا مکسچر ہوتا ہے جو پیدائش میں خرابی اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کو شدید متاثر کرتا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز