دنیا کے 11 عجیب اور غیر یقینی مقامات
ہماری دنیا میں کچھ ایسی جگہیں بھی موجود ہیں جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دیں گی کہ آپ شاید کسی اور سیارے پر ہیں۔ دنیا میں سات عجعبے موجود ہیں لیکن یہ جگہیں ان عجوبوں سے زیادہ خوبصورت اور عجیب ہیں۔
٭ سکوترا آئی لینڈ، یمن
سکوترا آئی لینڈ عجیب الخلقت ڈریگن ٹریز اور کچھ ایسی مخلوقات کا گھر ہے جو دنیا میں کہیں پائی نہیں جاتیں۔
٭ ڈیناکل ڈپریشن، ایتھوپیا
یہاں کےسلفیورک تالابوں سے بھرے میدان انسانی زندگی کیلئے بالکل بھی موزوں نہیں ہیں۔
٭ تیانزی ماؤنٹین، چائینہ
انہیں منحوس پہاڑ بھی کہا جاتا ہے۔ فلم اوتار میں دکھائے گئے پنڈورا کے اڑتے پہاڑ انہی پہاڑوں کو دیکھ کر ڈیزائن کئے گئے تھے۔
٭ جائنٹس کاز وے، آئرلینڈ
آئرلینڈ کے جائنٹس کازوے 40000 انتہائی سڈول آتش فشائی پتھروں کے ستون پر مشتمل ہے۔ یہ ایک قدیم آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد وجود میں آیا۔
٭ ڈیڈ ولی، نامیبیا
نامیبیا میں موجود ڈیڈولی ایک خشک، وہم پیدا کرنے والی اور کیکر کے مردہ درختوں سے بھری جگہ ہے۔
٭ ریچٹ اسٹرکچر، ماریٹانیا
اسے 'سہارا کی آنکھ' بھی کہا جاتا ہے، یہ 25 میل چوڑا ایک گڑھا ہے جو امین کے کٹاو کی وجہ سے وجود میں آیا۔
٭ ویتومو گلو ورم کیو، نیوزی لینڈ
نیو زی لینڈ میں واقع یہ غار چھت سے لٹکتے چمکدار گلو ورم کی وجہ سے انتہائی دلکش اور عجیب نظر آتے ہیں۔
٭ ریڈ بیچ، چائینہ
سویڈا نامی سمندی لال کائی سے ڈھکا یہ جزیرہچین کا ریڈ بیچ ہے جو انتہائی خوبسورت نظارہ پیہش کرتا ہے۔
٭ ڈور ٹو ہیل، ترکمانستان
یہ ایک 226 فٹ چوڑا ایک گڑھا ہے 1971 سے آگ میں جل رہا ہے، جو سوویت رگ ڈرلنگ کے دوران قدرتی گیس کے مغارے میں گرنے کے باعث وجود میں آیا۔ اس میں آج تک آگ جلتی ہے۔
٭ ماربل کیو، چلی
آبی نیلگوں رنگ کا یہ غار ایک گلیشئیل جھیل کے اندر بنا ہوا ہے۔ یہ جھیل چلی اور ارجنٹیان کے بارڈر کے پاس موجود ہے۔
٭ اینٹیلوپ کینئین، ایریزونا
ایریزونا کے اینٹیلوپ کینئین غیر یقینی سینڈ اسٹون کی رنگین وادی پر مشتمل ہیں، جو لاکھوں سالوں کے مون سون اور سیلابوں کے باعث وجود میں آئے۔
Comments are closed on this story.