اچھی اور پرسکون نیند کا آسان طریقہ
کیا آپ نیند نہ آنے کی وجہ سے پریشان ہیں، تو اب اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم آپ کے ساتھ شئیر کریں گے فٹنس ٹرینر"کریگ بیلیٹون" کا یہ فارمولا جسے انھوں نے "0۔1۔2۔3۔10" کا نام دیا ہے، اس فارمولے میں یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ نیند کا تعلق،ہمارے کھانے پینے سے بھی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فارموے پر عمل کر کے آپ اچھی اور پر سکون نیند لے سکتے ہیں۔
اگر آپ اچھی اور گہری نیند لینا چاہتے ہیں تو آپ کو دن کے آخری پہر سے ہے تیاری کرنی پڑے گی۔اس فارمولے پر عمل کریں اور پر سکون نیند لیں۔
سونے سے 10 گھنٹے پہلے
سونے سے دس گھنٹے پہلے کافی، چائے،سبز چائے، سوفٹ ڈرنک، انرجی ڈرنک اور چاکلیٹ کھانے سے اجتناب کریں۔اگر ہم یہ چیزیں اپنی خوراک میں لیتے ہیں تو دس گھنٹے تک ان چیزوں کے اثرات ہمارے جسم میں رہتے ہیں کیونکہ ان تمام اشیاء میں کیفین موجود ہوتی ہے، جو کہ آپ کی نیند میں روکاوٹ بنتی ہے۔
سونے سے 3 گھنٹے پہلے
سونے سے3 گھنٹے پہلے کھانا نہیں کھائیں کیونکہ کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہےاور کھانا کھانے کے بعد آپ کے جسم میں تروتازگی اور طاقت آجاتی ہے،اسی لیے اگر اپ کھانا کھانے کے فوراً بعد سونے کے لئے لیٹتے ہیں تو نیند بہت مشکل سے آتی ہے اور کھانا ہضم ہونے میں بھی مشکل درپیش ہوتی ہے۔
سونے سے 2 گھنٹے پہلے
سونے سے دو گھنٹے پہلے سب کام کل پر چھوڑ دیں اور ساری سوچوں اور فکروں سے بھی اپنے آپ کو آزاد کر لیں۔
سونے سے 1گھنٹہ پہلے
سونے سے ایک گھنٹہ پہلے اپنا ٹی وی، لیپ ٹاپ، موبائل استعمال نہیں کریں اور ساتھ ہی فیس بک،اور دوسرے سوشل میڈیا ایپ بالکل بند کر دیں، اپنے دماغ اور آنکھوں کو سکون دیں۔
الارم بجنے میں 0 منٹ
اب جیسے ہی آپ کا الارم بجے فوراً اسے بند کر کہ اپنے بستر سے اٹھ جائیں اور دوبارہ لیٹنے کی غلطی نہ کریں،کیونکہ الارم بند کر کہ دوبارہ لیٹنے سے آپ کو پھر سے نیند آجائے گی جس سے آپ سستی کا شکار بھی ہو جائیں گے اوراس سے آپ کو اپنے کام پر جانے میں دیر ہو جائے گی۔
اس فارمولے پر عمل کر کہ پر سکون نیند لی جا سکتی ہے اور صبح تروتازہ اٹھا جا سکتا ہے۔
نوٹ: یہ تحریر محض عام معلومات کے لئے ہے،اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
Comments are closed on this story.