Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ان چیزوں کا استعمال آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2017 06:40am

lemonpic

لوگ چہرے پر نت نئے کریمیں اور چیزیں لگاتے ہیں تاکہ ان کی جلد تروتازہ رہے لیکن ہر چیز آپ کے چہرے کے لیےفائدے مند نہیں ہوتی اور کچھ چیزیں خطرناک حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، آج ہم آپ کو  دس  ایسی چیزوں کے  بارے میں بتائینگے جنہیں چہرے پر استعمال کرنا خطرے سے خالی نہیں۔

لیموں

لیموں میں ایسڈ  وافر مقدار میں پایا جاتا ہے،  اس لئے اس کا چہرے اور دانتوں پر زیادہ مقدار میں استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ہیر اسپرے

ہیر اسپرے کو ہرگز اپنے چہرے پر میک اپ کے اوپر استعمال نہ کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد کو خراب کر سکتا ہے،اور جب بھی آپ بالوں پر ہیر اسپرے کریں تو اپنے چہرے کو محفوظ رکھنے کے لئے تولئیے یا کسی اور چیز سے ڈھانپ لیں تا کہ اس کے اثرات آپ کے چہرے پر نہ پڑیں۔

ٹوتھ پیسٹ

ٹوتھ پیسٹ ہر واش روم میں موجود ہوتا ہے، لیکن اس کو جلد پر لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس کے اندر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کو خشک کر دیتے ہیں۔زیادہ تر لوگ جلی ہوئی جلد پر ٹوتھ پیسٹ لگا لیتے ہیں جس سے جلنے کا داغ رہ جاتا ہے۔اسی لئے ٹوتھ پیسٹ لگانے کے بجائے بینزول پراوکسائڈ  کریم کا استعمال کریں۔

پیٹرولیم جیلی

خشک اور پھٹی ہوئی جلد پر پیٹرولیم جیلی کا استعمال،جلد کو فوئدہ پہنچاتا ہے لیکن اگر اس کا  چہرے پرضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ خشکی دور کرنے کے بجائے جلد کے مساموں میں موجود مٹی اور دھول کو جلد میں دبا دیتا ہے جس سے جلد پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گرم پانی

گرم پانی کا چہرے پر استعمال،جلد کے مسام کھول دیتا ہے جس کی وجہ سے مٹی کے ذررات ان مسام میں جا کر جلد پر مخلتف انفیکشن پیدا کرتے ہیں۔اسی لئے ہمیشہ گرم پانی کے بجائے نیم گرم پانی کا استعمال کریں خصوصاً سردیوں میں کیونکہ سرد موسم میں ہماری جلد ویسے بھی بہت خشک ہوتی ہے،اور گرم پانی کا استعمال اسے مزید خشک کر سکتا ہے۔

ہائیڈروجن پراوکسائیڈ

ہائیڈروجن پراوکسائیڈ، کسی بھی قسم کے انفیکشن کو روکنے کے لئے بہترین ہے لیکن کبھی بھی اس کو اپنے چہرے پر استعمال نہ کریں کیونکہ ہمارے چہرے کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے اور ہائیڈروجن پواوکسائیڈ میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو چہرے کی جلد کو جلا سکتے ہیں۔

باڈی لوشن

باڈی لوشن کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کی یہ جسم کے لئے ہے اس لئے اس کا باڈی لوشن کہا جاتا ہے۔باڈی لوشن کو چہرے پر استعمال کرنا چہرے کی جلد کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ ہماری چہرے کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے اسی لئے چہرے پر ایسی اشیاء استعمال کریں جو بالکل خالص اور معیاری ہوں۔

چینی

چینی کو اسکربنگ کے لئے ہاتھوں اور پیروں پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن چہرے پر اس کو استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ چہرے کی جلد کو خشک کر سکتی ہے۔

نوٹ: یہ تحریر محض عام معلومات کے لئے ہے،اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔