آج کی ریسیپی: مصالحہ دار دال چنا
اجزاء
دال چنا: ایک کپ
دارچینی:دو عدد
پیاز: بڑی، ایک عدد۔باریک کاٹ لیں
ہلدی پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر: ایک چوتھائی یا آدھا چائے کا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
تیزپات: دوعدد
کھوپرا: ایک چوتھائی کپ
ہرادھنیاپتے: دو کھانے کے چمچ۔کٹے ہوئے
گھی یا پھیکا مکھن:تین کھانے کے چمچ
بڑی الائچی: چھ عدد
خشک لال مرچ: دو سے چار کاٹ لیں
گرم پانی: ڈھائی کپ
ٹماٹر: دو عدد، چھلکا اتار کر کاٹ لیں
ترکیب
دال چنا کو صاف کر کے دھولیں۔اور کم از کم دو گھنٹے کے لئے بھگودیں،پانی اچھی طرھ بہا دیں۔ گھی یا مکھن کو درمیانی آنچ پر پگھلا لیں اور پیاز،دار چینی،بڑی الائچی اور مرچ کو فرائی کریں۔حتی کہ پیاز ہلکی براؤن ہو جائے، پھر دال،ہلدی،چلی پاؤڈر اور نمک ملا دیں۔دال کو دو سے تین منٹ چلاتے ہوئے فرائی کرلیں اور آنچ ہلکی کر دیں، دال کو مزید تین سے چار منٹ تک فرائی کریں با بار چلاتی رہیں۔پانی، تیزپات،کھوپرا اور ٹماٹر ملا دیں پھر ابال لے آئیں۔ڈھکنا ڈھانپ کر ابال آنے سے ذرا پہلے کی کیفیت میں40۔35 منٹ پکنے دیں،ہرے دھنیے کے پتے چلا کر ملا دیں اور چولہے سے اتار لیں۔گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔
Comments are closed on this story.