پرفیوم کی خوشبو کو پورا دن برقرار رکھنے کا آسان حل
خوشبوؤں کے شوقین افراد ہورا دن مہپکتے رہنے کیلئے مہنگے سے مہنگا پرفیوم خریدتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ان کی خوشبو چند گھنٹے سے زیادہ برقرار نہیں رہ پاتی۔
دراصل خواتین و حضرات پرفیوم لگاتے وقت چند بڑی غلطیاں کرتے ہیں۔
جن میں پرفیوم کو گردن اور کلائی پر چھڑکنا، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس جگہ کو نظر انداز کردیتے ہیں جو خوشبو کے دورانیے کو حقیقی معنوں میں اضافہ کرتی ہے۔
ایک پرفیوم کمپنی ٹکاساگو سے تعلق رکھنے والے اسٹیون کلایسی کا کہنا ہے کہ اگر آپ پرفیوم کی مہک پورے دن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی مرضی کی جگہ پر اس کے چھڑکاﺅ کے ساتھ ساتھ ناف پر بھی اس کا چھڑکاؤ ضرورکریں۔
کیونکہ ناف جسم کا درمیانی حصہ ہے جو مناسب شرح میں حرارت خارج کرتی ہے اور پرفیوم کی مہک کو قدرتی پناہ گاہ فراہم کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جسم کا ہر وہ حصہ جو حرارت خارج کرتا ہے، پرفیوم کی مہک کو بڑھاتا ہے اور اس حوالے سے ناف بہترین ہے۔
ناف کے علاوہ کہنیوں کے اندر اور گھٹنوں کے پیچھے بھی یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اونی ملبوسات بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ خوشبو کو طویل دورانیے تک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.