Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

تھکن میں غیر صحت مند کھانا کھانے کو دل چاہتا ہے: تحقیق

شائع 11 اپريل 2017 01:44pm

khana

کیا آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہوگی کہ جب بھی آپ تھکے ہوئے ہوتے ہیں ، آپ کا دل غیر صحت مند کھانا کھانے کو جی چاہتا ہے؟

شکاگو کی ایک یونیورسٹی کے فیئن برگ اسکول آف میڈیسن کے محققین نے نیند کی کمی کے زیادہ کیلوریز والے کھانے کی کھپت پر پڑنے والے اثرات کے متعلق کی جانے والی تحقیق کے نتائج پیش کیے۔

شرکاء کو مختلف وقت کیلئے سُلایا گیا، آٹھ گھنٹے یا چار گھنٹے، اور پھر زیادہ کیلوریز والے کھانوں کو سُنگھا کر ان کے  رد عمل کو پرکھا گیا۔

تمام شرکاء کو ایک ہفتے کی نارمل نیند سے دور رکھا گیا اور جس دن انہوں نے پوری یا آدھی نیند لی تھی اس کے بعد  انہوں نے  دلکش زیادہ کیلوریز والے کھانوں کو سونگھ کر ان کی خوشگواری اور مٹھاس کی شدت بتائی۔

محققین کو معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو نیند کی کمی کا شکار تھے ان کا دماغ ، ان کے مقابلے میں جن کی نیند پوری ہوگئی تھی،کھانے کو سونگھنے کیلئے زیادہ فعال ہوگیا۔

اس تجربے سے  نیند کی کمی ،کھانے کی زیادتی اور وزن بڑھنے کے درمیان تعلق معلوم ہوا ہے۔ تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر روز چاکلیٹ کھانے سے رُک جائیں، تو اس کیلئے شاید آپ کو صرف چند گھنٹے مزید نیند کی ضرورت ہو۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز