Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اب صرف نمک اور پانی سے ہوگی بیٹری چارج

شائع 11 اپريل 2017 11:31am
سائنس
-Phone Arena -Phone Arena
سوئیڈش انجینئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل تیار کرلیا ہے جو آپ کے اسمارٹ فون کوبند نہیں ہونے دے گا۔
جے اے کیو نامی اس فیول سیل چارج کرنے کیلئے صرف نمک اور پانی کا استعمال کرتا ہے۔ یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے۔
فیول سیل دوبارہ استعمال شدہ اجزا ءسے بنایا گیا ہے اور اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے اسمارٹ فون کوبآسانی چارج کیا جاسکتاہے، اسے چارج کرنےکیلئے نمک اور پانی والے ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑکر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے۔
سیل کے اندر نمک اور پانی  مل کر ہائیڈروجن بناتے ہیں ، ہر کارڈ 1800 ایم اے ایچ بجلی پیدا کرتا ہے اور عین اتنی ہی تیزی سے بیٹری چارج کرتا ہے جو بجلی کے چارجر کرتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں فون، کیمروں، ٹیبلٹ اور دیگر دستی آلات کی وجہ سے بجلی اور چارجنگ کی ضرورت بڑھتی ہی جارہی ہے جس کیلئے ہم نے ماحول دوست ایجاد کی ہے ۔ اس طرح ہر وقت چارجر آپ کے ساتھ رہتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہےکہ اسے پوری دنیا میں ساتھ لے کر گھوما جاسکتا ہے اور کسی ایئرلائن کو اس پر اعتراض نہ ہوگا کیونکہ یہ فیول سیل ان کی ہدایات کے تحت ہی بنایا گیا ہے جو ٹیبلٹ بھی چارج کرسکتا ہے۔

بشکریہ  theverge.com