Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2017 10:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کوکام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مستردکردی ۔

منگل کو چیف الیکشن کمشنرسردار رضا کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے شہری شاہد اورکزئی کی اسپیکرکی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست مؤقف اختیارکیا کہ اسپیکرنے 28ویں آئینی ترمیم کے بل پرہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی، اسپیکرنے آرٹیکل 238اور239 کی خلاف ورزی کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسارکیا کہ اسپیکرنے ان آرٹیکلزکی کیسے خلاف ورزی کی ۔

درخواست گزار نے کہا کہ بل کمیٹی روم میں بیٹھ کرنہیں بنایا جا سکتا،بل فلور آف دی ہاؤس بنایا جا سکتا ہے۔

 چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ اگرجو آپ کہہ رہے ہیں وہ درست ہے توپھر 28ویں ترمیم کا کیا بنے گا۔

شاہد اورکزئی نے کہا کہ میں اسپیکرکے عمل پربات کررہا ہوں، اگراسپیکرکہ دیں کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا تودرخواست بھی واپس لوں گا اور جرمانہ بھی دوں گا،اسپیکرنے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی ۔

 رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے استفسارکیا کہ ہمیں بتائیں اس میں ہمارا دائرہ سماعت کہاں ہے۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے  اسپیکرایازصادق کوکام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی ۔