سفید بالوں والے مردوں کو امراض قلب لاحق ہونے کا خطرہ: تحقیق
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مرد جن کے سفید بال زیادہ ہیں، قطع نظر اس کے کہ ان کی عمر کیا ہے، انہیں دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔
مصر کی قاہرہ یونیورسٹی کے کارڈیولوجسٹ اِرینی سیمیولز کا کہنا تھا کہ ہماری کھوج بتاتی ہے کہ تاریخی اعتبار سےعمر چاہے کچھ بھی ہو بالوں کا سفید ہونا حیاتیاتی عمر کی طرف اشارہ کرتی ہے اور امراضِ قلب میں اضافے کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتی ہے۔
آتھروسکلیروسس، جو خون کی رگوں میں چکنائی بناتی ہے، اور بالوں کے سفید ہونے کے مکینزم مماثلت ہےجیسے کے کمزور ڈی این اے،آکسیڈیٹو اسٹریس، سوزشم ہارمونل تبدیلی اور خلیوں کا ضعیف ہونا۔
محققین نے کورونری آرٹری ڈیزیزکے مریضوں کے سفید بالوں کی زیادتی کا معائنہ کیا۔
جن مریضوں کو کورونری آرٹری ڈیزیز تھی ان میں اعداد و شمار کے مطابق واضح طور پر سفید بال زیادہ تھے۔
یہ تحقیق اسپین میں ہونے والی سالانہ کانگریس یورو پریونٹ 2017میں پیش کی گئی۔
بشکریہ زی نیوز
Comments are closed on this story.