Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کو گدھے فروخت کرنیکا انوکھا منصوبہ

شائع 08 اپريل 2017 05:31pm
File Photo File Photo

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے چین کو پاکستانی گدھے بیچنے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جہاں گدھوں کی کھال سے مختلف قسم کی ادویات بنائی جاتی ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری کا استحکام گدھوں کی فروخت سے ممکن ہے اس بات کا اندازہ ہوتے ہی خیبر پختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

پاک چین دوستی کو دوام بخشنے کے لیے اب چین کو گدھے برآمد کیے جائیں گے، جس کے لیے خیبر پختونخوا چائنہ نے ڈنکی ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی۔ منصوبے پر ابتدائی مرحلے میں ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

پاکستان میں تو گدھوں کو صرف بوجھ لادنے اور سامان کی ترسیل کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

لیکن چین میں گدھے کی کھال سے مختلف اقسام کی ادویات بنائی جاتی ہیں جن میں چہروں کی جھریاں ختم کرنے والی کریم کے علاوہ دیگر کاسمیٹکس بھی شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کو اس منصوبے سے معیشت میں کافی بہتری آنے کی اُمید ہے ۔