Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورتی کا راز چاکلیٹ میں

شائع 06 اپريل 2017 01:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

گزشتہ سالوں میں ڈارک چاکلیٹ محققین اور ماہرینِ خوراک کی توجہ کا مرکز اپنے اندر موجود بڑی مقدار میں فلیون آئیڈز، ایک اینٹی آکسیڈینٹ مرکب جو صحت کیلئے نہایت مفید ہوتا ہے، کی وجہ سے بن رہی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ مزاج کو بہتر بنانے، دماغ کی کارکردی کا اچھی کرنےاورکینسرکےخلاف لڑنے والے چیز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیون آئیڈز جیسے اینٹی آکسیڈینٹس امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر سے بچاتے ہیں اور اسٹروکس کے خطرات کو کم کردیتے ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ ڈارک چاکلیٹ ان 5طرح سے آپ کی جِلد کو صحت مند اور توانا رکھتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ڈارک چاکلیٹ فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے جو جِلد کے خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ فری ریڈیکلز جِلد پر موجود کولاجنز (جلد میں لچک پیدا کرنے والے پروٹینز)کو ختم کرتی ہے اور جھریاں پیدا کرتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ میں سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچانے والی خصوصیات ہوتی ہیں جو آپ کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتی ہیں۔ جس کے سبب آپ سن برن اور جِلد کے کینسر سے بچ جاتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ کو مستقل کھانے سے آپ کی جِلد ہموار، نم اور صحت مندرہتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ میں کوپر، آئرن اور زنک جیسی معدنیات موجود ہوتی ہیں جو نئے خلیوں کی نمو کو پروان چڑھاتی ہیں۔ یہ مردار خلیوں کو ہٹادیتی ہیں اور نئے خلیوں کو سامنے لے آتی ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ کھانے سے اسٹریس ہارمون کورٹیسول(جو جِلد پر متعدد طریقوں سے منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں) کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ کھانےسے جِلد کی بہتری کے ساتھ ساتھ بالوں کا گرنا بھی کم ہوتا ہے۔

بشکریہ زی نیوز