دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اپنی بیویوں کے ہمراہ دلچسپ تصاویر
لوگ ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ دولت مند اور مشہور شخصیات کی اہلیہ بہت ہی نازک اور سپر ماڈلز کی طرح خوبصورت نظر آتی ہوں گی ،کیونکہ ان کے شوہر دنیا کے چند امیرترین افراد میں سے ہیں لہٰذا ان کے پاس خوبصورت نظر آنے کیلئے پیسوں کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔
لیکن یہ سچ نہیں ہے ،دنیا کے چند بااثر اور امیر ترین شخصیات کی بیویاں بالکل عام گھریلو خواتین کی طرح ہوتی ہیں ،نہ ان میں نزاکت ہوتی ہے نہ وہ سپر ماڈلز کی طرح مہنگے لباس ،جیولری استعمال کرتی ہیں اور نہ ہی اپنا وقت پارلرز میں ہیئر ڈریسر کے ساتھ گزارتی ہیں۔
تو ان دولت مند افراد کی بیویاں حقیقی زندگی میں کیسے رہتی ہیں ،کیا کرتی ہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
Mark Zuckerberg and Priscilla Chan
دنیا کی نمبر ون سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے بانی مارک زیوکر برگ کا شمار چند امیر ترین اور بااثر افراد میں ہوتا ہے ،نومبر 2016 میں ان کے اثاثوں کی تعداد 50 بلین سے زیادہ تھی ،مارک اپنی اہلیہ پرسیلاسے پہلی بار دوران طالبعلمی میں ملے ،پرسیلا نے ہمیشہ مارک کی سپورٹ کی اور ان پر بھروسہ کیا ،انہیں یقین تھا کہ مارک ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے ،اور یہ ہی ہوا مارک آج دنیا کے کامیاب ترین انسانوں میں سے ایک ہیں،اس خو بصورت جوڑی نے 19 مئی 2012 میں اپنی محبت کو شادی میں تبدیل کرلیا ،ان کی بیوی بہت سادہ زندگی گزارتی ہیں اور گھر سنبھالتی ہیں 2 دسمبر 2015 کو ان کے گھر ایک پیاری سی بیٹی نے جنم لیا۔
Warren Buffett and Astrid Menks
وارن کا شمار دنیا کے چند بااثر سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے،نومبر 2016 کے مطابق ان کے اثاثوں کی تعداد 70 بلین سے زائد تھی،وہ اپنی اہلیہ ایسٹرڈ سے 70کی دہائی میں ملے تھے ،اس وقت ایسٹرڈ ایک ریسٹورنٹ میں ویٹر کے طور پر کام کرتی تھیں ،دونوں کے درمیان تقریباً 16 سال کا فرق ہے،لیکن محبت بے مثالی ہے۔
Bill and Melinda Gates
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیاکے دولت مند انسان بل گیٹس نہ صرف خود سادگی پسند ہیں بلکہ ان کی اہلیہ بھی ان ہی کے جیسی ہیں ،نومبر 2016 کے مطابق ان کے اثاثوں کی تعداد 80 بلین سے زائد تھی جو اس فہرست میں شامل تمام افراد سے زیادہ ہے،بل کی ملنڈا سے ملاقات 80 کی دہائی میں مائیکرو سافٹ آرگنائز نگ کانفرنس کے دوران ہوئی تھی،بعد ازاں دونوں نے 1994 میں شادی کرلی اور اب وہ 3 پیارے پیارے بچوں کے والدین ہیں۔
Larry Page and Lucinda Southworth
انٹرنیٹ کی دنیا کےنمبر ون سرچ انجن گوگل کے بانی لیری سے کون واقف نہیں ،نومبر2016 کے مطابق ان کے اثاثوں کی تعداد 30 بلین سے زائد تھی ،ان کی اہلیہ لیو سینڈا ان سے عمر میں 7 سال چھوٹی ہیں ،انہیں عوامی مقامات میں جا کر توجہ حاصل کرنا بالکل پسند نہیں۔
Jeff and MacKenzie Bezos
معروف ویب سائٹ امیزون کے بانی جیف کے نومبر 2016 کے مطابق اثاثوں کی تعداد 60 بلین سے زائد تھی ،ان کا شمار بھی دنیا کے چند امیر ترین افراد میں ہوتا ہے ،وہ اپنی اہلیہ مکینزی سے 1992 میں ایک انٹرویو کے دوران ملے اور اب ان کے 4 بچے ہیں۔
Comments are closed on this story.