Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بے تحاشہ نخروں کے لیے مشہورہالی وڈاداکار

شائع 05 اپريل 2017 11:12am

paris

کہتے ہیں جب شہرت ملتی ہے تو نخرے اپنے آپ ہی آجاتے ہیں ،اسٹیج اور پردہ اسکرین پر  اپنی صلاحیتوں کا جادو جگانے والے اداکار  و گلوکارحقیقت میں بہت ہی نخریلے ہوتے ہیں،ان کی فرمائشیں اور مطالبات اتنی عجیب ہوتی ہیں  جنہیں ایک عام انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔

آئیے دیکھتے ہیں

Mariah Carey

marey

معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کے مطالبات نہایت عجیب ہیں وہ اپنے کتے کے لیے ڈرائیور کا مطالبہ کرنے کے ساتھ  مہنگے مشروبات اور پرسنل اسسٹنٹ کا مطالبہ کرتی ہیں ،حال ہی میں انہوں نے نوادرات کے لیے مشہور میز جس کی قیمت 70،000ڈالرز ہے  کا مطالبہ کیا تھا۔

Madonna

maddona

ہالی وڈ پاپ اسٹار میڈونا کسی ملکہ سے کم نہیں ان کے مطالبات  نہایت ہی عجیب ہوتے ہیں،2006 میں لندن میں انہوں نے اپنی پرفارمنس کے دوران اے سی سسٹم بند کروادئیے تھے ، جب درجہ حرارت 32 ڈگری تک چلا گیا تو انہوں نے مداحوں کے کہنے پر بھی  ائیر کنڈیشنر چلانے نہیں دئیے۔

Jennifer Lopez

jenifer

جینیفر لوپیز چاہتی ہیں کہ ڈریسنگ روم،فرش،موم بتیاں اور پھولوں سمیت ان کے آس پاس کی ہر چیز سفید رنگ کی ہو ،اس کے علاوہ وہ اپنے اور اپنی ٹیم کے لیے پرائیویٹ اور لگژری ہوٹل کا مطالبہ کرنے کے ساتھ تقریباً75 افراد پر مشتمل اسٹاف کا مطالبہ کرتی ہیں۔

 Beyonce

beyonce

بیونسی کے مطالبات بہت ہی انوکھے ہیں وہ اپنے ساتھ اپنے بچے کے لیے تمام ضروری سامات اور مکمل طور پر سفید ڈریسنگ روم کامطالبہ کرتی ہیں ،یہاں تک کہ وہ چاہتی ہیں انہیں سفید رنگ کے برتنوں میں کھانا پیش کیا جائے ،کمرے کا درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ سے نہ کم ہو نہ زیادہ ،اس کے علاوہ ان کا پورا اسٹاف صرف کاٹن کے لباس زیب تن کرتا ہے۔

Christina Aguilera

christena

امریکا سے تعلق رکھنے والی مشہور گلوکارہ کرسٹینا ٹریفک جام سے بچنے کے لیے پولیس کار کا مطالبہ کرتی ہیں جو ان کی کار کے آگے چلتی ہے اور ہمیشہ ایسے لباس کی ڈیمانڈ کرتی ہیں جس میں وہ سلم اور اسمارٹ نظر آئیں۔

Lindsay Lohan

lohan

معروف  امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لنڈسے لوہان لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں اس لیے ان کے نخرے بھی زیادہ ہیں وہ شوٹنگ کے لیے ہمیشہ لگژری کمرے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

Katy Perry

perry

کیٹی پیری کے مطالبات بہت ہی عجیب ہوتے ہیں ان کے ڈرائیور کو ان کا چہرہ دیکھنے،بات کرنے اور آٹوگراف لینے کی اجازت نہیں ہے جبکہ ان کے ہوٹل کے کمرے میں  ہمیشہ جامنی اور سفید رنگ کے پھولوں کی بیل بھی لازمی شرط ہے۔

 Kanye West

wets

کینی اپنے آپ کو سب سے برتر سمجھتے ہیں وہ ہمیشہ اٹلی کے مشہور ڈیزائنرکا ٹاول(تولیہ)استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 400 امریکی ڈالر ہے،اس کے علاوہ وہ اسٹیج تک جانے کے لیے استری کیے ہوئے کارپٹ پر چلتے ہیں۔

Paris Hilton

paris

پیرس ہلٹن کے نخرے ہی الگ ہیں ،ایک دن سیٹ پر گزارنے کے لیے وہ 3 صفحات پر مشتمل لسٹ فراہم  کرتی ہیں جس میں لوبسٹر کی فرمائش کے ساتھ درج ہوتا ہے کہ اس ڈش کو فوراً تیار رکھا جائے کیونکہ انہیں شوٹنگ کے دوران کبھی بھی بھوک لگ سکتی ہے۔

Kristen Stewart

stwart

ہالی وڈ کی مشہور فلم سیریز 'ٹوائی لائٹ'کے ذریعے شہرت کے آسمانوں کو چھونے والی والی اداکارہ کرسٹین ہمیشہ اپنے مداحوں سے دوری بنائے رکھتی ہیں ،یہاں تک کہ مختلف تقریبات اور میگزین کو انٹرویو دینے کے دوران ان کا چہرہ پتھر کی طرح سخت رہتا ہے۔

Thanks to: http: curiousmob.com