کم محنت سے زیادہ وزن گھٹانے کے طریقے
اکثر افراد اپنا وزن گھٹانااور موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن محنت سے کتراتے ہیں۔ ایسے ہی افراد کیلئے پیش ہیں چار طریقے۔ جن میں محنت کم اور اثر زیادہ ہے۔ یہ طریقے اپنا کر آپ کم سے کم محنت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وزن گھٹاسکتے ہیں۔
٭ نیوٹریشن لیول
ورزش سے زیادہ ڈائیٹ وزن کم کرنے میں اپمیت رکھتی ہے۔ کیلیریز جلانے کے بجائے ان سے بچا جانا زیادہ آسان ہے۔
٭ کھانے کا درمیانہ وقفہ
آپ کیا کھاتے ہیں معنی نہیں رکھتا، آپ کب کھاتے ہیں معنی رکھتا ہے۔ کوشش کیجئے کہ ایک سے دوسرے کھانے کا درمیانہ وقفہ کم سے کم 12 سے 14 گھنٹے ہو۔ زیادہ دیر بھوکے رہنے سے آپ کے خلیات تناؤ کا شکار ہوتے ہیں بالکل اس طرح جیسے ورزش کے دوران ہوتے ہیں۔
٭ پوری نیند
مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ تھکان میں انسان زیادہ جنک فوڈ کھاتا ہے۔ تھکن آپ کو دھیان بٹانے کیلئے کھانے پر مجبور کرتی ہے۔ اس لئیے اپنی نیند لازمی پوری کریں۔
٭ زیادہ پانی کا استعمال
زیادہ پانی کا استعمال آپ کی طاقت کو بچاتا اور بڑھاتا ہے۔ یہ طے کرتا ہے کہ کتنی کیلیری جلانی اور کتنی بچانی ہے۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
بشکریہ ٹیک انسائیڈر
Comments are closed on this story.