Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

امریکا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے پرعزم ہے، ٹرمپ

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2017 07:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے پرعزم ہے اگر چین امریکا کا ساتھ نہیں دیتا تو یہ کسی کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اخبار فائنینشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ اگر چین شمالی کوریا کا مسئلہ حل نہیں کرتا تو ہم کریں گے امریکا چین کے بغیر بھی شمالی کوریا کی جانب سے جوہری قوانین کیخلاف ورزی  کے مسئلے کو حل کرلے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے ساتھ ہے کہ نہیں۔

امریکی صدر ایک بار پھر اپنے ہیلتھ کیئر ایکٹ  کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔

واشنگٹن میں  گولف میچ کے دوران ہیلتھ کئیر کے متبادل کے نقاد سینیٹر رینڈ پال سے ملاقات میں  کہا کہ  ان کا ہیلتھ کیئر ایکٹ ختم نہیں ہوا ہے۔