Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھیرے کی کڑواہٹ نکالنے کے لئے یہ طریقہ ہرگز نہ آذمائیں

شائع 03 اپريل 2017 04:52am

456

سلاد میں کھیرا نہ ہو توادھورا لگتا ہے، لیکن اگر کھیرا کڑوا نکل آئے تو سارے کھانے کا مزہ خراب ہو جاتا ہے، ہم نے اکثر دیکھا ہو گا کہ دکان سے تازہ اور ہرا بھرا کھیرا خریدنے کے باوجود جب اسے کھایا جائے تو  انتہائی کڑوا اور بدمزہ محسوس ہوتا ہے۔

بظاہر نظر آنے والا خوبصورت کھیرا ذائقے میں کیسا ہے یہ اندازہ لگانا نا ممکن ہے، چاہے کتنا ہی دیکھ بھال کر کھیرے کا انتخاب کیا جائے کھانے میں مزے دار ہو ، یہ لازمی نہیں۔

اوریگون اسٹیٹ کی تحقیق کے مطابق کھیرے کی کڑواہٹ کی اصل وجہ ایک کمپاؤنڈ ہے جسے کاکاربیٹسن کہا جاتا ہے،جو کہ پتوں جڑوں  اور تنے میں موجود ہوتا ہے چناچہ یہ پھل میں منتقل ہو جاتا ہے۔ مگر اس کمپاؤنڈ  کی یقینی موجودگی  تنے میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر یہ پھل  میں منتقل ہوجاتا ہے۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر کھیرے کڑوے نکلتے ہیں۔

جبکہ پرڈیو یونیورسٹی نے یہ نکتے واضح کئے ہیں کہ اس کڑواہٹ کی اصل وجہ پھل کو ملنے والے پانی کی کمی یا زیادتی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر پھل کو ضرورت سے ذیادہ تپش موصول ہو تو بھی کھیرے میں کڑواہٹ پیدا ہوتی ہے۔

اکثر لوگ کھیرے کی جلد کو اتار کر استعمال کرتے ہیں، ایسا کرنا بالکل صحیح نہیں کیونکہ کھیرے میں موجود غذائیت دراصل جلد میں ہی ہوتی ہے مگر یہ بات معلوم ہونے کے باوجود لوگ جلد اتار کر کھانا  پسند کرتے ہیں۔

پرانےوقتوں میں لوگ کھیرے کی کڑواہٹ نکالنے کے لئے ایک ٹوٹکا آزماتے تھے، کہ کھیرے کا اپری حصہ کاٹ کر اسے دوسرے حصے پر پھرتے تھے اور سفید رنگ کی جھاگ نمودار ہونے پر یہ انداذہ لگاتے تھے کہ کھیرے کی کرواہٹ نکل رہی ہے، اور یہ طریقہ آج تک چلا آ رہا ہے، مگرکیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا کرنا درست نہیں کیونکہ اس سے کڑواہٹ میں کوئی کمی نہیں آتی البتہ اس کی غذائیت ضرور کم ہو جاتی ہے۔

سانئس میں یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ ایسا کرنے سے کڑوا پھل میٹھا ہو جاتا ہےاس لئے اگلی بار یہ طریقہ آزمانے سے گریز کریں۔ بلکہ اس کے بجائے آپ یہ ظریقے آذمائیں پہلے کھیرے کو دھوئیں اس کے بعد اس کا اپری اور نچلا حصہ کاٹیں اور پھر کھائیں ، ایسا کرنے سے آپ کو کھیرے میں موجود کڑواہٹ محسوس نہیں ہو گی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔