Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

دس معروف شخصیات جو ہوئی ایچ آئی وی ایڈز کا شکار

شائع 29 مارچ 2017 12:35pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایچ آئی وی ایڈز دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جن کا شکار زیادہ تر مشہور افراد ہوتے ہیں۔

رکی ولسن 

-wonderslist.com -wonderslist.com

مشہور امریکی گٹارسٹ اور  گلوکار رِکی ولسن  19 مارچ 1953 میں پیدا ہوئے تھے  ،1983  میں وہ ایڈز جیسے خطرناک مرض  میں مبتلا ہوگئے تھے  2 سال اس مرض کا شکار رہنے کے بعد 32 سال کی عمر میں 12 اکتوبر 1985 کوانتقال کر گئے تھے ۔ 

گیا کرانگی

-wonderslist.com -wonderslist.com

یہ ایک مشہور امریکی ماڈل تھیں جو 29 جنوری 1960 میں پیدا ہوئیں،   جبکہ 18 نومبر 1986 میں  ایچ آئی وی ایڈز کے  سبب انتقال کر گئی تھیں ۔ ان کی عمر 26 سال تھی۔ 

پیڈرو پابلو زامورا 

-wonderslist.com -wonderslist.com

جس دور میں امریکا میں ہم جنس پرستی ایک سنگین جرم سمجھی جاتی تھی اس وقت یہ پہلے  ہم جنس پرست تھے،  یہ 29 فروری 1972 میں پیدا ہوئے تھے اور 11 نومبر 1994 میں ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 44 سال تھی ۔

روک ہوڈسن 

Rock-and-Doris-Day

یہ اپنے دور کے ایک بہترین اداکار تھے جو 17 نومبر 1925 میں پیدا ہوئے تھے،  1985 میں یہ ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوئے تھے اور ٹھیک ایک سال کے اندر 2 اکتوبر  1985 کو یہ انتقال کر گئے تھے ۔ 

براڈ ڈیوس 

-wonderslist.com -wonderslist.com

امریکی اداکار براڈ ڈیوس 6 نومبر 1949 کو فلوریڈا میں پیدا ہوئے،  ان کی مشہور فلم ' میڈ نائٹ ایکسپریس' تھی، 1985 میں ان کو ایچ آئی وی ایڈز ہو گیا  تھا جس کے بعد وہ زیر علاج رہے اور آخر  8 ستمبر 1991 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا ۔ 

ٹیموتھی پیٹرک مرفی 

-wonderslist.com -wonderslist.com

3 نومبر 1989 کو پیدا ہونے والے ٹیموتھی پیٹرک مرفی  ایک امریکی اداکار تھے جن کا انتقال 29 سال کی عمر میں ایچ آئی وی ایڈز کے سبب  6 دسمبر  1988 کو ہوا تھا ۔

ایزی ای

-wonderslist.com -wonderslist.com

 7 ستمبر 1963 کو پیدا ہونے والے  ایزی ای  ایک مشہور و معروف ' ریپر ' تھے  جو  31 سال کی عمر میں 26 مارچ 1995 میں ایث آئی وی ایڈز کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔ 

کیتھ ہیرنگ 

-wonderslist.com -wonderslist.com

4 مئی 1958 کو پیدا ہونے والے کیتھ  ایک مشہور و معروف  مصور تھے  جو 1987 میں ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوئے تھے  اور اس مرض میں مبتلا ہونے کے سبب 16 فروری  1990 کو انتقال کر گئے تھے ۔ 

آرتھر آشی 

-wonderslist.com -wonderslist.com

10 جولائی 1943  میں پیدا ہونے والے آرتھر آشی ایک مشہور اور پیشہ ور  ٹینس کے کھلاڑی تھے جو ایچ آئی وی ایڈز  میں مبتلا ہونے کے سبب 6 فروری  1993  میں انتقال کر گئے تھے ۔ 

میجک جانسن 

-wonderslist.com -wonderslist.com

14 اگست 1959 کو پیدا ہونے والے میجک جانسن باسکٹ بال کے مشہور و معروف کھلاڑی  ہیں  ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہونے والی اس معروف شخصیت کا شمار ان لوگوں میں کیا جاتا ہے جو اس خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے بعد بھی اب تک اس دنیا میں موجود ہیں ۔ 1999میجک اقوام متحدہ میں ایڈز کے عاملی دن کے موقع پر کانفرنس کے مقرر بھی رہ چکے ہیں ۔

بشکریہ wonderlist