فیس بک سے 85 فیصد گستاخانہ مواد ختم کردیا، سیکریٹری داخلہ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کیس کی سماعت میں سیکریٹری داخلہ نے ریمارکس دیئے کہ فیس بک سے 85 فیصد گستاخانہ مواد ختم کردیا ،فیس بک بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔
پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزنے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی کیس سماعت ہوئی، سیکرٹری داخلہ اورچیئرمین پی ٹی اے عدالت میں پیش ہوئے۔
سیکریٹری داخلہ نے 3ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے عدالت کوبتایاکہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم فیس بک بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے ۔
سیکرٹری داخلہ نے مسلم سفراء کی کانفرنس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔
جسٹس شوکت صدیقی نے کانفرنس کے انعقاد کوسراہتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا مالکان نے ویب سائٹس پرپاکستان کیخلاف جنگ شروع کردی توکیا کریں گے ۔
عدالت نے تفتیش میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پروزیرمذہبی امورکہاں ہیں ،وزیرآئی ٹی انوشہ رحمان معاملے پرکیا کررہی ہیں ، حکومت نے سارا کام چوہدری نثارپرچھوڑدیا ہے، وزارت آئی ٹی والے دونمبری کررہے ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بھی ادارے کی کارروائی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ 40پیجزکیخلاف ایکشن لیا ہے فیس بک کا مؤقف ماننا غیرقانونی گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے جو بڑی کامیابی ہے ،عدالت نے اداروں کی کارروائی پراطمنان کا اظہارکیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک کرائمزایکٹ میں ترمیم پرپیشرفت رپورٹ طلب کرتےہوئے سماعت 31مارچ تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.