صرف 4 چمچے یہ مکسچر کھائیں اورکولیسٹرول دور بھگائیں
ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول انسان کی صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اگر ان بیماریوں کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
آج کل لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر بہت عام ہے۔ بہت سارے لوگوں کو ذہنی دباؤ کے باعث ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہوجاتی ہے اورکچھ لوگوں کو جنک فوڈ کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول ہوجاتا ہے۔
غذائیت سے بھرپور کھانوں کا استعمال کیا جائےاور مضر صحت چیزوں سے پرہیز کیا جائے تو کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چہل قدمی اور ورزش کو روٹین میں شامل کرنے سے آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا سے تیار کردہ مکسچر استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشراورکولیسٹرول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ جسم میں موجود بند رگوں کو بھی اس مکسچر کے استعمال کرنے سے کھولا جاسکتا ہے۔
اس مکسچر کو بنانے کے لیے آپ کو 1 بیگ بیکنگ سوڈا، ہرے دھنیے کی گڈی 5 سے 6 عدد، 1 کلو لیموں اور 12 گلاس پانی درکار ہیں۔
:ترکیب
سب سے پہلے لیموں کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیں۔
اب الگ پتلی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں لیموں اور بیکنگ سوڈا ڈال کر آدھے گھنٹے تک کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر آدھے گھنٹے بعد اس مکسچر میں ہرا دھنیا شامل کریں اور 2 سے 3 گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
جب 2 سے 3 گھنٹے گزر جائیں تو اس مکسچر کو ایک گلاس کنٹینر میں نکال لیں اور فریج میں اسٹور کرلیں۔
اب روز صبح اس مکسچر کے 4 کھانے کے چمچےخالی پیٹ نہار منہ 20 دن تک استعمال کریں۔ یہ مکسچر یقیناً آپ کو جادوئی نتائج فراہم کرے گا اور کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھے گا۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پرعمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
Comments are closed on this story.