Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورت بننے کیلئے سرجری کا سہارا لینے والی اداکارائیں

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2017 06:29am

اداکارائیں چاہے پاکستان کی ہوں ،بھارت کی یا ہولی وڈ کی ہر وقت اسی خوف میں مبتلا رہتی ہیں کہ ان کی خوبصورتی ماند نہ پڑ جائے،زیادہ عرصے تک جوان رہنے کے لئے پتہ نہیں کیا کیا جتن کرتی ہیں ۔

لیکن حالیہ دور میں صدا جوان رہنے کا نیا فارمولہ مارکیٹ میں آیا ہے جسے پلاسٹک سرجری کے نام سے جانا جاتا ہے۔پلاسٹک سرجری میڈیکل فیلڈ کا ایک نار مل ٹر یٹمنٹ ہے جسے شوبز کی خواتین نے اپنے اوپر ضرورت سے زیادہ آزما کر اسے فلم انڈسٹری کی ضرورت بنا دیا ہے۔

بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ پلاسٹک سرجری کے بعد چہرہ واقعی خوبصورت ہوجاتا ہے لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پلاسٹک سرجری ہیروئنوں کے چہرے کو اس حد تک بگاڑ دیتی ہے کہ کہنا پڑتا ہے اس سے بہتر تو یہ سرجری سے پہلے لگتی تھیں۔

آج ہم آپ کو شوبز سے تعلق رکھنے والی چند خواتین کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے سرجری تو شاید یہ سوچ کر کروائی تھی کہ ہم مزید خوبصورت ہوجائیں گے لیکن ہو ا اس کا الٹا،حسین دکھنے کی بجائے ان کے چہرے مزید بگڑ گئے۔

ونیزہ احمد
Image result for nadia khan before and after surgery

سارہ لورین

sara-loren-colaj

سارہ جب سے بھارت گئی ہیں انہیں لگنے لگا ہے کہ جگہ کے ساتھ شاید چہرے کی تبدیلی بھی ان کے کیرئیر پر مثبت اثر ڈالے گی کیر ئیر کا تو پتہ نہیں پر سرجری کے بعد ان کا چہرہ ضرور بگڑ گیا ہے۔

فریال مخدوم
Image result for nadia khan before and after surgery

فضاءعلی

fiza ali1

فضاءعلی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ ہیں،انہیں اداکاری کے ساتھ لو گوں نے میزبانی کرتے ہوئے بھی بہت پسند کیا ہے،لیکن جب سے انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے وہ کسی اور ہی دنیا کی مخلوق دکھائی دیتی ہیں۔

سعدیہ امام

sadia-colaj

ایک وقت تھا جب سعدیہ امام ٹی وی انڈسٹری کی ضرورت بن چکی تھیں ،ہدایت کار صرف انہیں اپنے ڈراموں میں لینا چاہتے تھے لیکن سرجری کے بعد ان کا کیرئیر تقریباً ختم ہوگیا ،اب وہ شادی کرکے اپنا گھر سنبھال رہی ہیں۔

متھیرا
Image result for nadia khan before and after surgery

نادیہ حسین
Image result for nadia khan before and after surgery

نادیہ حسین پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل ہیں ان کا کیر یئر ایک زمانے میں اپنے عروج پر تھا ،وہ ہر فیشن شو کے لئے لازمی بن گئی تھیں لیکن جب سے انہوں نے سرجری کروائی وہ اپنی تمام خوبصورتی اور رعنائی گنوا بیٹھیں۔

مہوش حیات
Image result for nadia khan before and after surgery

مشی خان

Image result for nadia khan before and after surgery

مشی خان آج کل شوبز سے زیادہ عدالتی کیس کی وجہ سے میڈیا پر نظر آتی ہیں ماضی میں وہ بھی پاکستانی ٹی وی کا حصہ رہی ہیں اور اچھی خا صی خوبصورت بھی نظر آتی تھیں،لیکن سرجری کے بعد کوئی انہیں بتائے کہ وہ ہر گز جوان نہیں لگتیں ،سرجری کروانے سے بہتر تھا وہ اپنی عمر کے مطابق نظر آتیں اس طرح وہ بہتر دکھائی دیتیں۔

سدرہ بتول

sidra-batool-colaj

سدرہ بتول کو شہرت ڈرامہ یہ زندگی سے ملی ،اس ڈرامے میں لوگوں نے ان کے معصوم اور دلکش چہرے کو خوب سراہا لیکن انہیں پتہ نہیں کیا سوجھی کہ سرجری کروا بیٹھیں سا تھ میں اپنی معصومیت بھی گنوا بیٹھیں۔

صدف کنول

colaj

صدف کنول اوپر بیان کی گئیں تمام ہیروئینوں سے زیادہ تیز نکلیں کیونکہ انہوں نے نہ صرف اپنے ہونٹوں بلکہ ناک،گال اور بھنووں پر بھی تجربات کر ڈالے اور ان تجربات نے ان کی شخصیت کو سنوارنے کی بجائے مزید بگاڑ دیا۔

شمع سکندر

shamacolaj

شمع بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ ہیں ،وہ کافی عرصے سے ٹی وی انڈسٹری سے غائب تھیں ،ان کا اپنی گمشدگی کے حوالے سے کہناہے کہ میں کچھ عرصہ کیلئے لوگوں سے دور رہنا چاہتی تھی ۔

شمع کی ایک نئے انداز میں دوبارہ واپسی کسی دھماکے سے کم نہیں کیونکہ انہوں نے خود کو اس حد تک تبدیل کرلیا ہے کہ پہچاننا مشکل ہے۔