Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر اکمل پر سے پابندی ہٹا دی گئی

شائع 13 جنوری 2016 07:30am

umar

لاہور:عمر اکمل جن پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر پابندی لگائی تھی پی سی بی کی جانب سے وہ اب واپس لے لی گئی ہے ۔

عمر اکمل پر پابندی قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں تشہیری جوتے استعمال کرنے پر لگائی تھی،عمر اکمل کے خلاف الزام ثابت ہونے پر میچ ریفری انور خان نے ایک ڈومیسٹک میچ کی پابندی عائد کی تھی۔

نیوزی لینڈ روانگی سے قبل انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ عمر اکمل پر ایک انٹرنیشنل میچ کی بھی پابندی ہے جس کے مطابق عمر اکمل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے تھے،تاہم بورڈ نے اپنا فیصلہ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر واپس لیتے ہوئے اس پابندی کو ہٹا دیا اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی اجازت دے دی۔

پابندی ہٹانے کا فیصلہ چیف سلیکٹر ہارون رشیدکی تجویز پر کیا گیا،جن کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ڈومیسٹک میں کی ہے تو ان پر پابندی بھی صرف ڈومیسٹک میں ہی ہونی چاہئے جس کے بعد بورڈ نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور عمر اکمل کو پہلا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔