Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھر دوسروں کے مقابلے میں آپ کو زیادہ کاٹتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2017 09:32am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر وقت یہ شکایت کرتے ہیں ان کو مچھر بہت کاٹتے ہیں؟

اکثر لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ جن افراد کا خون میٹھا ہوتا ہے مچھر ان کو زیادہ کاٹتے ہیں۔خون میٹھے ہونے کا تو نہیں معلوم لیکن مچھر اپنے پسندیدہ بلڈ گروپ کے لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں۔

مچھر بہت مخصوص لوگوں کو کاٹتے ہیں اور وہ بس ان ہی لوگوں کو کاٹنا پسند کرتے ہیں جو ان کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

اس حوالے سے کئی تحقیق کی جاچکی ہیں اور تحقیق سےبہت ساری باتیں سامنے آئی ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ مچھر مختلف لوگوں کو ان کے بلڈ گروپ اور ان کی جلد پر مددنظر رکھتے ہوئے حملہ کرتے ہیں۔

اگر  آپ کو بھی مچھر بہت زیادہ کاٹتے ہیں تو اس کے پیچھے ذیل میں بیان کی جانے والی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

بلڈ گروپ

Image result for blood group images

اگر آپ کا بلڈ گروپ 'اے' اور 'او' ہے تو یہی وجہ ہے کہ مچھر آپ کو زیادہ کاٹتے ہیں۔ لیکن ان دونوں بلڈ گروپس میں بھی 'او' کو مچھر زیادہ کاٹتے ہیں۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ

Image result for mosquito bites

جہاں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج زیادہ ہوتا ہے مچھر کی توجہ وہاں زیادہ مرکوز ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مچھر بچوں سے زیادہ بڑوں کو کاٹتے ہیں کیونکہ بڑی عمر کے لوگ کاربن ڈائی آکسائیڈ زیادہ خارج کرتے ہیں۔

پسینہ

Image result for sweating

مچھر پسینے سے بھی متاثر ہوتے ہیں اور اس کی بو سے اڑتے ہوئے آپ کے پاس آجاتے ہیں۔

کولیسٹرول

Image result for cholesterol

جن افراد کے جسم میں کولیسٹرول کی تعداد زیادہ ہوتی ہے مچھر ان کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے۔