ڈزنی کی تمام پرنسس کے کپڑوں میں نیلا رنگ کیوں ہوتا ہے؟
آپ نے کبھی غور نہیں کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈزنی کی کہانیوں میں موجود شہزادیوں کے کپڑوں کا رنگ ہمیشہ ہلکا نیلا اور سفید ہوتا ہے۔
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہمیشہ ڈیزنی کے کارٹونز میں پیش ہونے والی خوبصورت ہیروئن ایک جیسے لباس میں کیوں ہوتی ہے ؟ سنڈریلا ، فروزن فیمیل اور دیگر تمام کے لباس کا رنگ ہمیشہ ایک جیسا کیوں ہوتا ہے ؟ ضرور آپ نے اس متعلق نہیں سوچا ہوگا لیکن ہم نے اس متعلق نہ صرف سوچا بلکہ مکمل معلومات بھی حاصل کی ہیں تاکہ آپ کو اس متعلق معلومات فراہم کریں ۔
ڈزنی کی تمام کہانیوں میں موجود شہزادیوں کو ہمیشہ ہلکے نیلے یا اس سے ملتے جلتے رنگ کے ساتھ سفید رنگ کے کپڑوں میں دکھایا جاتا ہے۔
پیٹن کلر انسٹیٹیوٹ کی ڈائیریکٹر کا کہنا تھا کہ سفید رنگ سچائی اور حقیقت کی علامت تصور کیا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہلکا نیلا رنگ بھی دیکھنے والوں کی آنکھوں کو اچھا نظر آتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ روایتی اعتبار سے یہ رنگ لڑکوں سے وابسطہ ہیں لیکن اس کے علاوہ ہلکا نیلا رنگ آسمان کا ہوتا ہے جو ہم سب کیلئے ایک جیسا ہوتا ہے لہذا اس رنگ کا لباس ہم سب کو پیار محبت اور یکجا رہنے کا پیغام دیتا ہے ۔
یہ معلومات حاصل کرنے کے بعد اس بات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ڈیزنی اپنے کرداروں میں کس قدر پیار محبت بر قرار رکھتا ہے ۔
بشکریہ دی مرر
Comments are closed on this story.