Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتی نعیم نے اسد خٹک کو کھری کھری سنا دی

شائع 16 مارچ 2017 02:44pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مفتی نعیم نے اسد خٹک کو میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کھری کھری سنا دی۔

جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم نے کہا کہ وینا ملک نے اسد خٹک کیلئے مثالی قربانی دی ہے۔ انہوں نے تین سالہ شادی شدہ زندگی میں اپنا سارا مال اسد خٹک پر لگا دیا۔

ہمارے یہاں کہا جاتا ہے کہ عورت کا مال کھانا اچھی بات نہیں۔ اسد خٹک نےمال خرچ کرنے کے بجائے مال کھایا ہے۔ ساتھ ہی وینا ملک کی شہرت سے ان کو فائدہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 95 سے 98 فیصد قصور اسد خٹک کا ہے۔ انہوں نے سمجھا کہ وینا ملک سے نہیں بلکہ جامعہ بنوریہ کی کسی طالبہ سے شادی کی ہے۔ انہوں نے 8 مہینے کی حاملہ سے مشقت کے تمام کام لئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینں نے انہیں سمجھایا  آپ کے دو بچوں کی زندگی تباہ ہو جائے گی۔ اسد خٹک خلع کی پیشیوں میں پیش نہ ہوئے۔ اس لئے ان کی خلع نامکمل ہے۔ اور اگر خلع ہو بھی گئی ہے تو  شریعت نے  اس کیلئےتجدید نکاح کا راستہ رکھا ہے۔