Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

صحت مند دل کیلئے مفید بیج

شائع 15 مارچ 2017 03:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کون نہیں چاہتا اس کا دل صحت مند ہو؟ ایسا ہر کوئی چاہتا ہے اور اس کیلئے صحت مند اور متوازن غذا لازمی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ صحت مند دل کا حامل شخص صحت مند زندگی گزارتا ہے۔

ہم سب جانتے ہیں مٹھی بھر بادام ہمارے دل کو صحت مند رکھنے کیلئے کافی ہے۔ لیکن بادام کے علاوہ کچھ بیج ایسے بھی ہیں جو آسانی کے ساتھ میسر ہوتے ہیں اور دل کیلئے مفید ہیں۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ بیج کونسے ہیں

السی کے بیج

صحت مند دل کیلئے آپ کو روزانہ ایک سے دو چائے کے چمچ السی کے بیج کھانے چاہیئے ۔ ان بیجوں میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اومیگا 3فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو نہ صرف بلڈ پریشر اور دباؤ کی کیفیت کو بہتر  کرتے ہیں بلکہ جسم میں کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔

تخ ملنگا

گرمیوں میں پانی یا مشروب میں تھوڑا ساتخ ملنگا ڈالناآپ کو ڈی ہائڈریشن سے بچاتا ہے اور دل کی صحت برقرار رکھتا ہے۔

 لوکی کے بیج

لوکی کے بیج  میگنیشئم، پوٹیشئم میں مالا مال اور ان میں کولیسٹرول  کم ہوتاہے جو دل کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

میتھی دانہ

بلڈ کولیسٹرول اور امراض قلب کے خطرات کو کم کرنے کیلئے آپ کو اپنی غذا میں میتھی دانہ ضرور شامل کرنا چاہیئے۔

تِل

اولیک ایسڈ سے مالا مال تِل دل کیلئے بہترین ہوتے ہیں۔

بشکری زی نیوز