Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسکراہٹ یا اداسی، مونا لیزا کی تصویر کا راز افشاں

شائع 13 مارچ 2017 03:40pm
-Wikipedia -Wikipedia

دنیا بھر میں مونالیزاکی تصویر انتہائی منفرد تصور کی جاتی ہے۔ اسے اطالوی زبان میں 'لا جیکونڈا' بھی کہا جاتا ہے بعض لوگ اس تصویر میں  مونا لیزا کو مسکراتا ہوا پاتے ہیں تو بعض اس  بات سے انکار کرتے نظر آتے ہیں۔ 

مونالیزاکی  اس تصویر کو ایک منفرد مسکراہٹ  اور جذبات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ 

محققین نے اس منفرد پینٹنگ پرتحقیق کا آغاز کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا واقعی اس تصویر کے دو پہلو ہیں یا پھر یہ صرف انسانی دماغ کا ایک فطور ہے ۔ 

محققین کا کہناتھا کہ   تاریخی منظر میں  اس تصویر کی بہت سی وضاحتیں پیش کی جاتی ہیں،  اس بات میں  کوئی شک نہیں کہ  تصویر دکھنے میں خوش نما نظر آتی ہے لیکن مسلسل دیکھنے پر یہی تصویر اداس جذبات کی عکا س بن جاتی ہے۔

محققین نے مزید تحقیق کیلئےڈا ونچی کی لا بیلا پرینسی پیسا ، مونالیزا، اور    پولاےئلو کی بنائیایک لڑکی کی  تصویر کو مرحلہ وار دھندلا  کیا، جس کے بعدان تصاویر   کے زاویئے باقاعدہ  طور پر مکمل تبدیل ہو چکے تھے۔ 

-Alessandro soranzo et al -Alessandro soranzo et al

 اگر مونا لیزا  کی تصویر کے ہونٹوں  کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے ہونٹ اوپر کی طرف  معمولی مسکراہٹ کے ساتھ ہیں  جو اس تصویر میں موجود ہنسی کو واضح کرتا ہے ۔

-Alessandro soranzo et al -Alessandro soranzo et al

مزید تحقیق کیلئے  محققین نے لا بیلا پرینسی پیسا کی تصویر کے منہ اور آنکھوں کع ڈھانپ دیا جس کے بعد یہ بات درست ثابت ہوئی کہ اس تصویر میں یہ ہنسی صرف آنکھوں کی بدولت ہے ۔

-Alessandro soranzo et al -Alessandro soranzo et al

بشکریہ ڈیلی میل